BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد کمی، امریکا ایران نازک جنگ بندی برقرار،آبنائے ہرمز سے بحری جہاز بحفاظت گزرگیا

  • برینٹ فیوچرز میں 3.43 ڈالر یا 3.0 فیصد کمی ہوئی اور قیمت 111.01 ڈالر فی بیرل پر آ گئی
شائع اپ ڈیٹ

تیل کی قیمتوں میں منگل کے روز تقریباً 3 فیصد کمی اس وقت ریکارڈ کی گئی، جب ایک بحری جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزر گیا، یہ پیشررفت اس کے بعد سامنے آئی جب امریکہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی بدستور قائم ہے، اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان فائرنگ کے تبادلوں کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ یہ اقدام امریکہ کی اس کوشش کے بعد سامنے آیا ہے جس کا مقصد تیل بردار جہازوں اور دیگر بحری جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانا تھا۔

برینٹ فیوچرز کی قیمت 3.43 ڈالر یا 3.0 فیصد کمی کے ساتھ 111.01 ڈالر فی بیرل تک گر گئی، جو 10:29 بجے صبح ( ای ڈی ٹی) یعنی 14:29 بجے جی ایم ٹی پر ریکارڈ کی گئی۔ اسی دوران امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 4.55 ڈالر یا 4.3 فیصد کمی کے ساتھ 101.87 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

کاروباری سیشن کے آغاز میں برینٹ میں 4 ڈالر سے زائد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں 6 ڈالر سے زائد کی کمی دیکھی گئی تھی۔

تاہم دونوں بڑے خام تیل کے بینچ مارکس نے اپنی ابتدائی کمی کا کچھ حصہ واپس حاصل کیا، جب متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ منگل کے روز اس کے فضائی دفاعی نظام ایران کی جانب سے آنے والے میزائل اور ڈرون حملوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ یہ حملے ایک ماہ کی نسبتاً خاموشی کے بعد دوسرے روز بھی جاری رہے، جب امریکہ نے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

انرجی ایڈوائزری فرم رِٹر بُش اینڈ ایسوسی ایٹس کے تجزیہ کاروں نے ایک نوٹ میں کہا کہ مارکیٹ اس وقت گزشتہ ہفتے کی تیزی کے بعد ایک تکنیکی تصحیح سے گزر رہی ہے، جب جولائی برینٹ فیوچرز پچھلے چند سیشنز میں چار سال کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے تھے۔

واشنگٹن نے منگل کے روز کہا ہے کہ ایران نے نازک جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی، یہ بیان اس وقت آیا جب ایک روز قبل دونوں فریقوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جبکہ امریکی افواج آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانے کی کوشش کر رہی تھیں۔

آبنائے ہرمز خلیج کو عالمی منڈیوں سے جوڑتی ہے اور روزانہ دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی ترسیل اسی راستے سے ہوتی ہے۔

پیر کے روز امریکی فوج نے کہا تھا کہ اس نے ایران کی چھ چھوٹی کشتیوں کے ساتھ ساتھ کروز میزائل اور ڈرونز کو بھی تباہ کیا، اس کے بعد کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحریہ کو حکم دیا کہ وہ آبنائے ہرمز سے پھنسے ہوئے تیل بردار جہازوں کو بحفاظت گزارے، جس مہم کو انہوں نے ”آپریشن فریڈم“ کا نام دیا۔

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ امریکہ نے اس اہم آبی راستے میں بحری گزرگاہ کو کامیابی سے محفوظ بنا لیا ہے اور سیکڑوں تجارتی جہاز اب اس راستے سے گزرنے کے لیے قطار میں موجود ہیں۔

شپنگ کمپنی مرسک کے مطابق امریکی جھنڈے والا ایک بحری جہاز الائنس فیئر فیکس امریکی فوج کی نگرانی میں آبنائے ہرمز کے ذریعے خلیج سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔ کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹرر کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ موجودہ حالات میں بھی محدود پیمانے پر محفوظ راستہ ممکن ہے، جس سے سپلائی میں بڑے تعطل کا خوف کسی حد تک کم ہوا ہے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اسے مکمل طور پر راستہ کھلنا قرار نہیں دیا جا سکتا۔

دوسری جانب جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ وہ اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ آیا وہ آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے میں شامل ہو یا نہیں۔ یہ بات ایک اہلکار نے منگل کے روز بتائی ہے۔

یہ پیش رفت اس واقعے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں اس آبی گزرگاہ میں ایک کوریائی آپریٹڈ جہاز میں دھماکے اور آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

دنیا بھر میں

روس میں وسیع و عریض کِریشینفٹی آرجینسکس ( کیریشی) آئل ریفائنری منگل کے روز بند ہو گئی، جب یوکرینی ڈرون حملوں نے پلانٹ کے یونٹس کو نقصان پہنچایا اور آگ بھڑک اٹھی، جس کی تصدیق دو صنعتی ذرائع نے کی۔

قازقستان میں، قومی تیل و گیس کمپنی کازمونی گیس (کے ایم جی ) نے منگل کے روز کہا کہ وہ اپنی تیل کی برآمدات کو کیسپین پائپ لائن کنسورشیم (سی پی سی) اور روسی بندرگاہوں کی طرف منتقل کرے گی، کیونکہ دروژبا پائپ لائن کے ذریعے تیل کی ترسیل معطل کر دی گئی ہے، جیسا کہ روسی خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس نے رپورٹ کیا۔

دروژبا پائپ لائن روس سے تیل کو یوکرین اور بیلاروس کے راستے یورپ کے دیگر حصوں تک پہنچاتی ہے۔

جرمنی میں، جو یورپ کی سب سے بڑی معیشت ہے، چیمبرز آف کامرس نے منگل کے روز کہا کہ اس سال برآمدات میں جمود رہنے کا امکان ہے۔ ادارے نے اپنی پہلے کی معمولی ترقی کی پیش گوئی کم کر دی ہے، کیونکہ کمپنیوں کو سپلائی چین میں رکاوٹوں اور ایران جنگ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔

Comments

200 حروف