BR100 Increased By (0.14%)
BR30 Increased By (0.19%)
KSE100 Increased By (0.08%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.10 Increased By ▲ 0.36 (0.63%)
BIPL 26.80 Decreased By ▼ -0.24 (-0.89%)
BOP 33.55 Decreased By ▼ -0.13 (-0.39%)
CNERGY 10.60 Increased By ▲ 0.79 (8.05%)
DFML 18.07 Decreased By ▼ -0.45 (-2.43%)
DGKC 209.50 Increased By ▲ 1.63 (0.78%)
FABL 98.93 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 53.65 Increased By ▲ 0.13 (0.24%)
FFL 16.47 Decreased By ▼ -0.21 (-1.26%)
GGL 23.77 Increased By ▲ 0.20 (0.85%)
HBL 302.24 Decreased By ▼ -2.15 (-0.71%)
HUBC 218.50 Increased By ▲ 0.39 (0.18%)
HUMNL 10.55 Decreased By ▼ -0.11 (-1.03%)
KEL 7.30 Decreased By ▼ -0.05 (-0.68%)
LOTCHEM 29.54 Increased By ▲ 0.43 (1.48%)
MLCF 96.30 Increased By ▲ 0.80 (0.84%)
OGDC 318.40 Increased By ▲ 0.46 (0.14%)
PAEL 41.64 Decreased By ▼ -0.19 (-0.45%)
PIBTL 16.80 Increased By ▲ 0.30 (1.82%)
PIOC 296.50 Increased By ▲ 16.49 (5.89%)
PPL 220.26 Increased By ▲ 0.52 (0.24%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.25 Decreased By ▼ -1.24 (-1.15%)
SSGC 29.07 Increased By ▲ 0.14 (0.48%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.58 Increased By ▲ 0.48 (3.97%)
TRG 60.00 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
UNITY 10.01 Decreased By ▼ -0.10 (-0.99%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

آم کی برآمدات کا آغاز یکم جون سے ہوگا

  • حکومت نے سال 2026 کی فصل کے لیے یکم جون 2026 سے آموں کی برآمد شروع کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری کردہ سرکاری مراسلے کے مطابق اسٹیک ہولڈرز کی درخواستوں پر حکومت نے سال 2026 کی فصل کے لیے یکم جون 2026 سے آموں کی برآمد شروع کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 کے تحت قائم کردہ ایک کمیٹی نے کیا جس نے برآمدات کے نظرثانی شدہ شیڈول کی منظوری دینے سے قبل برآمد کنندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے خدشات کا جائزہ لیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق رواں سال کی فصل کیلئے آموں کی برآمد کا آغاز یکم جون 2026 سے ہو گا جبکہ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 کے تحت دیگر تمام شرائط و ضوابط تبدیل نہیں ہوں گے۔

سیکشن آفیسر (ایکسپورٹ-II) محمد اعجاز کی جانب سے جاری کردہ یہ مراسلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ، وزارتِ خوراک اور آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن سمیت تمام اہم اسٹیک ہولڈرز کو ارسال کردیا گیا ہے۔

صنعتی نمائندوں نے حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ اس سال برآمدات کے دورانیے پر نظرثانی کرے تاکہ پھل کے مکمل پکنے، اس کی شیلف لائف (تازہ رہنے کی مدت) میں بہتری اور عالمی منڈیوں میں مسابقت بڑھانے کو یقینی بنایا جا سکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف