BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات

  • ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے ملاقات کی ویڈیو بھی جاری
شائع اپ ڈیٹ
Iranian FM Araghchi meets CDF Munir in Islamabad

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا نے اس ملاقات کی ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں ایرانی اور پاکستانی وفود نے شرکت کی۔ ان وفود میں ایران کے ترجمان اسماعیل بقائی اور پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شامل تھے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی جمعہ کی شب اسلام آباد پہنچے تھے تاکہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ خطے کی بدلتی صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بات چیت کرسکیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرا بی نے اس سے قبل بتایا تھا کہ عباس عراقچی اس دورے کے دوران وفد کی قیادت کر رہے ہیں اور ان کی سینئر پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں طے ہیں جن میں علاقائی صورتحال اور امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اسلام آباد پہنچنے پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

یہ دورہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور پاکستان و ایران کے درمیان امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری سفارتی رابطوں کے تناظر میں ہو رہا ہے۔

Comments

200 حروف