BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

کراؤن گروپ کا کراچی میں لیتھیم بیٹری پلانٹ لگانے کا فیصلہ

  • پلانٹ کا کام اس وقت تقریباً 80 فیصد مکمل ہوچکا ہے، جی ایم سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد زبیر
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان میں کلین انرجی اور الیکٹرک موبلٹی (بجلی سے چلنے والی گاڑیوں) کی پیشرفت میں تیزی آنے کا امکان ہے کیونکہ کراؤن گروپ کراچی میں پورٹ قاسم پر لیتھیم بیٹری بنانے کا پلانٹ شروع کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ یہ اقدام قابلِ تجدید توانائی کے ذخیرے کے حل کی مقامی سطح پر تیاری کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

ان خیالات کا اظہار کراؤن سولر انرجی اور کراؤن الیکٹرک موبلٹی کے جی ایم سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد زبیر نے لاہور میں منعقدہ سولر پاکستان 2026 نمائش کے دوران بزنس ریکارڈر سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ پلانٹ کا کام اس وقت تقریباً 80 فیصد مکمل ہوچکا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ ایک سے دو ماہ کے اندر یہ باقاعدہ فعال ہو جائے گا۔

محمد زبیر نے بتایا کہ پلانٹ پر لیتھیم آئرن فاسفیٹ (ایل ایف پی) بیٹریاں بنانے پر توجہ مرکوز کی جائیگی جو الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) اور سولر انرجی سسٹمز دونوں کی ضروریات کو پورا کریں گی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ابتدائی مرحلے میں پلانٹ سے ماہانہ 5 سے 8 ہزار بیٹریاں تیار کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو سالانہ ایک لاکھ 20 ہزار کی پیداواری صلاحیت بنتی ہے جب کہ مارکیٹ کی طلب کے مطابق اس گنجائش میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

مزید برآں یہ منصوبہ تقریباً 250 سے 300 ملازمتیں بھی پیدا کرے گا۔

محمد زبیر نے واضح کیا کہ بیٹری سیلز پاکستان میں تیار نہیں کیے جائیں گے لیکن دیگر متعلقہ مصنوعات یہیں بنائی جائیں گی۔ تاہم کمپنی کے عہدیدار نے سرمایہ کاری کے اعداد و شمار ظاہر نہیں کیے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان توانائی کے بڑھتے اخراجات اور قابلِ تجدید توانائی میں بڑھتی ہوئی دلچسپی سے نبرد آزما ہے۔ دوسری جانب حکومت نے قومی گرڈ میں قابلِ تجدید توانائی کا حصہ 2025 تک 40 فیصد اور 2030 تک 60 فیصد تک بڑھانے کے پرعزم اہداف مقرر کر رکھے ہیں۔

کراؤن گروپ کا مقصد پاکستان کے بدلتے توانائی کے منظر نامے میں خود کو ایک کلیدی پلیئر کے طور پر منوانا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں 25 سالہ موجودگی رکھنے والے اس گروپ نے ایک ایسا پورٹ فولیو تیار کرلیا ہے جس میں سولر پینلز، انورٹرز، الیکٹرک گاڑیاں اور لیتھیم بیٹری کے حل شامل ہیں۔

محمد زبیر کہتے ہیں کہ ہم بنیادی طور پر نیٹ ورکنگ پر مبنی کمپنی ہیں نہ کہ صرف ٹریڈنگ (تجارت) پر مبنی کمپنی جس کی تحقیق اور ترقی کا کام پاکستان میں ہی انجام دیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح ہمارا آفٹر سیلز (فروخت کے بعد کی خدمات) نیٹ ورک بھی پاکستان میں موجود ہے۔

سولر بزنس کے ساتھ کراؤن گروپ کراؤن الیکٹرک موبلٹی کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں بھی توسیع کررہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنی اس وقت ایک ہزار واٹ سے 3 ہزار واٹ تک کے 12 الیکٹرک وہیکل ماڈلز پیش کررہی ہے جن کی ڈرائیونگ رینج 70 کلومیٹر سے 200 کلومیٹر کے درمیان ہے۔ یہ تمام گاڑیاں لیتھیم پر مبنی بیٹری سسٹمز سے لیس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کراؤن گروپ کا منصوبہ او ای ایم (اوریجنل ایکویپمنٹ مینوفیکچرر) پارٹنرشپس اور وسیع تر مارکیٹ اشتراک کے مواقع تلاش کرنا ہے، فی الحال تمام تر توجہ مقامی طلب کو پورا کرنے پر مرکوز ہے۔

Comments

200 حروف