BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ایف پی سی سی آئی اور گوانگژو چیمبر میں اہم معاہدہ ، مئی میں بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس لاہورمیں ہوگی

  • معاہدے پر ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں اور گوانگژو چیمبر کے چیئرمین رچرڈ وو نے دستخط کیے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) اور گوانگژو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔

یہ معاہدہ گوانگژو میں پاکستانی قونصل خانے میں ہونے والی اعلیٰ سطح ملاقات کے دوران طے پایا جہاں ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر اور چیئرمین بی ایم پی پروگریسیو ثاقب فیاض مگوں اور گوانگژو چیمبر کے چیئرمین رچرڈ وو نے دستخط کیے۔

تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل سردار محمد اور تجارتی اتاشی محمد عمران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے قابل اعتماد اقتصادی شراکت دار ہے اور پاکستان بین الاقوامی تعاون کے ذریعے چین کے جامع عالمی ترقی کے وژن کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

معاہدے کے تحت دونوں اداروں میں آربیٹریشن ڈیسک قائم کی جائیں گی تاکہ تجارتی تنازعات کا فوری اور موثر حل ممکن ہو سکے۔

اس کے علاوہ دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے، تجارتی رکاوٹیں دور کرنے اور کاروباری سہولت کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

چیئرمین رچرڈ وو نے بتایا کہ چینی کاروباری ادارے پاکستان میں صنعتیں لگانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کو چینی سرمایہ کاری کے لیے ترجیحی شعبے قرار دیا۔

انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ 9 اور 10 مئی کو لاہور میں پہلی بی ٹو بی سرمایہ کاری کانفرنس منعقد ہوگی جس میں ہوم اپلائنسز، برقی آلات، صنعتی سازوسامان اور توانائی کے شعبوں میں چینی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا جائے گا۔


Comments

200 حروف