مارکٹس
مٹسوبشی موٹرز کا امریکہ میں ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان
- گاڑیوں کے گیس اسپرنگ سلنڈر کے پھٹنے یا لفٹ گیٹ کے اچانک گرنے کا خدشہ
امریکی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن (این ایچ ٹی ایس اے ) نے جمعہ کو بتایا کہ مٹسوبشی موٹرز امریکہ میں اپنی 108,046 گاڑیاں واپس بلارہی ہے۔
ادارے کے مطابق ان گاڑیوں کے گیس اسپرنگ سلنڈر کے پھٹنے یا لفٹ گیٹ (پچھلے دروازے) کے اچانک گرنے کا خدشہ ہے جس سے مسافروں کے زخمی ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
این ایچ ٹی ایس اے کے مطابق اس واپسی (ری کال) سے کمپنی کی کچھ آؤٹ لینڈر اور آؤٹ لینڈر ہائبرڈ ایس یو ویز متاثر ہوئی ہیں۔
آٹو ریگولیٹر نے مزید بتایا کہ اس مسئلے کے حل کے طور پر، مٹسوبشی کمپنی گاڑیوں کے دائیں اور بائیں جانب کے لفٹ گیٹ گیس اسپرنگز مفت تبدیل کرکے دے گی۔






















Comments