کراچی میں 3.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، محکمہ موسمیات
- اس سے قبل افغانستان کے کوہِ ہندوکش میں درمیانی شدت کے زلزلے بھی ریکارڈ کیے گئے تھے
پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق کراچی میں ہفتہ کی سہ پہر ریکٹر اسکیل پر 3.4 شدت کا ہلکا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلہ دوپہر 2 بج کر 13 منٹ پر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، جبکہ اس کا مرکز ملیر سے 24 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔
ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اس سے قبل ہفتے کی صبح افغانستان کے کوہِ ہندوکش کے علاقے میں درمیانی شدت کے زلزلے آئے، جن کے جھٹکے شانگلہ سمیت پاکستان کے شمالی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
پی ایم ڈی کے مطابق پہلا زلزلہ صبح 7 بج کر 54 منٹ پر آیا، جس کی شدت 5.5 اور گہرائی 199 کلومیٹر تھی۔ اس کے بعد صبح 8 بج کر 16 منٹ پر دوسرا زلزلہ آیا، جس کی شدت 5.2 اور گہرائی 190 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
دونوں زلزلوں کا مرکز افغانستان کے کوہِ ہندوکش میں تھا۔ ان جھٹکوں سے خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

























Comments