BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

نیپرا نے تین ڈسکوز کے پانچ سالہ ڈی آئی پیز کی منظوری دیدی

  • گیپکو، کیسکو، ٹیسکو کے پانچ سالہ ڈسٹری بیوشن انویسٹمنٹ پلانز کی منظوری دی گئی ہے
شائع اپ ڈیٹ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے تین ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو)، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) اور ٹرائبل ایریاز الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) — کے لیے 2025 سے 2029 تک کے پانچ سالہ ڈسٹری بیوشن انویسٹمنٹ پلانز (ڈی آئی پیز) کی منظوری دیدی ہے۔ مجموعی طور پر 77.443 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ کمپنیوں نے 127 ارب روپے کی درخواست کی تھی، جس میں تقریباً 39 فیصد کمی کی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق سرمایہ کاری کی منظوری سخت جانچ پڑتال، تکنیکی تجزیے اور مالی شفافیت کے اصولوں کے تحت دی گئی ہے تاکہ غیر ضروری اخراجات کو روکا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق گیپکو نے ابتدا میں 100.612 ارب روپے کا منصوبہ پیش کیا تھا، جسے بعد میں کم کر کے 85.301 ارب روپے کیا گیا، تاہم نیپرا نے اس میں مزید کمی کرتے ہوئے 48.013 ارب روپے کی منظوری دی۔ اسی طرح کیسکو نے 51.577 ارب روپے کی درخواست دی تھی، جو کم کر کے 28.950 ارب روپے کی گئی، جبکہ ٹیسکو کے لیے 13.692 ارب روپے کی درخواست کے مقابلے میں 7.841 ارب روپے منظور کیے گئے۔

نیپرا نے واضح کیا ہے کہ منظور شدہ رقوم عارضی نوعیت کی ہیں اور ٹیرف تعین کے عمل کے دوران ان میں مزید تبدیلی ممکن ہے۔ ریگولیٹر نے ڈسکوز کو ہدایت دی ہے کہ وہ نقصانات میں کمی اور کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دیں۔

گیپکو کے لیے تکنیکی اور ٹرانسمیشن لاسز کے اہداف بھی مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ ایک آزاد تھرڈ پارٹی سے ٹی اینڈ ڈی لاسز کا تفصیلی مطالعہ کروانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے تاکہ کارکردگی کا درست تعین کیا جا سکے۔

نیپرا نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر مقررہ مدت میں یہ اسٹڈی مکمل نہ کی گئی تو مزید سخت لاسز اہداف نافذ کیے جائیں گے، جن کے مالی اثرات آئندہ ٹیرف میں شامل کیے جائیں گے۔

ریگولیٹر نے کہا ہے کہ منظور شدہ منصوبوں پر بروقت اور مؤثر عملدرآمد لازمی ہے، تاہم 5 فیصد تک متبادل منصوبوں کی اجازت دی گئی ہے بشرطیکہ وہ مجموعی بجٹ سے تجاوز نہ کریں۔

منصوبوں میں 3 فیصد تک کنٹیجنسی لاگت کی اجازت بھی دی گئی ہے، تاہم اسے غیر مؤثر منصوبہ بندی یا غلطیوں کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

مزید برآں نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ اسمارٹ میٹرنگ اور ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر (اے ایم آئی) کو جدید معیار کے مطابق اپنایا جائے، تاکہ بجلی کی نگرانی اور ڈیٹا مینجمنٹ بہتر ہو سکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف