BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

پاک ایران گیس پائپ لائن: سفارتی پیشرفت سے امیدیں بحال،بزنس مین پینل کا خیرمقدم

  • حکومت اس حوالے سے فیصلہ کن قدم اٹھائے، میاں انجم نثار
شائع اپ ڈیٹ

ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ سفارتی رابطوں نے طویل عرصے سے تعطل کا شکار پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی امیدیں دوبارہ زندہ کردی ہیں جسے پاکستان کی تاجر برادری ملک کے توانائی کے مستقبل کے لیے انتہائی ناگزیر قرار دیتی ہے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے بزنس مین پینل نے اس پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے۔ پینل کے چیئرمین میاں انجم نثار نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس حوالے سے فیصلہ کن قدم اٹھائے۔

میاں انجم نثار نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا توانائی بحران اب ناقابلِ برداشت ہوچکا ہے جہاں سالانہ اربوں ڈالر ایل این جی اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر خرچ کیے جارہے ہیں، اس صورتحال نے غیر ملکی زرِ مبادلہ ذخائر پر دباؤ بڑھا دیا ہے اور کاروباری لاگت میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

انہوں نے یہ دلیل دی کہ یہ پائپ لائن براہ راست زمینی راستے کے ذریعے ایک قابلِ بھروسہ اور کم لاگت متبادل فراہم کرتی ہے جو پاکستان کو سمندری رکاوٹوں اور عالمی سطح پر رسد (سپلائی) کے بحرانوں سے محفوظ رکھے گی۔

اگرچہ ایران نے 2009 میں ہونے والے معاہدوں کے بعد پائپ لائن کا اپنا حصہ مکمل کرلیا ہے لیکن پاکستان نے ابھی تک اپنی جانب تعمیراتی کام شروع نہیں کیا۔

میاں انجم نثار نے مالیاتی اور ریگولیٹری چیلنجز کا اعتراف تو کیا لیکن اس بات پر اصرار کیا کہ سیاسی عزم کے ذریعے ان پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف