پاکستان
جنگ بندی خطے کے تنازعات کے حل کی بنیاد بنے گی، بلاول بھٹو
- پاکستان کا میزبان کے طور پر کردار ایک بڑی کامیابی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا کی توجہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پر مرکوز ہے اور پاکستان کا میزبان کے طور پر کردار ایک بڑی کامیابی ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ جنگ بندی خطے میں دیرپا امن اور تنازعات کے مستقل حل کی بنیاد رکھے گی۔
انہوں نے امریکہ اور ایران کی قیادت کا مذاکرات پر آمادگی دکھانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین، سعودی عرب اور دیگر ممالک نے بھی امن عمل میں کردار ادا کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ تنازع صرف ایران تک محدود نہیں بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کو متاثر کر رہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ دونوں فریقوں کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی ایک اہم سفارتی کامیابی ہے۔
























Comments