BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

پہلی میڈ ان گوجرانوالہ ایکسپو کا آج سے آغاز، 100 سے زائد کمپنیاں مقامی مصنوعات پیش کرینگی

  • نمائش کا انعقاد ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور گجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے
شائع اپ ڈیٹ

صنعتی شہر گجرانوالہ کے ہنر مندوں کی تیار کردہ مصنوعات کی پہلی بار کراچی میں نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد مقامی صنعت کو فروغ دینا اور کاروباری روابط کو وسعت دینا ہے۔

تین روزہ میڈ اِن پاکستان گجرانوالہ نمائش کا آغازآج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگا، جس میں مختلف صنعتی شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں اور کاریگروں کی تیار کردہ مصنوعات پیش کی جائیں گی۔

نمائش کا انعقاد ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور گجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

منتظمین کے مطابق اس ایونٹ کا مقصد گجرانوالہ کی صنعتی صلاحیت کو اجاگر کرنا، ملکی خریداروں اور تاجر برادری کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا اور میڈ اِن پاکستان مصنوعات کی حوصلہ افزائی کرنا ہےنمائش میں الیکٹریکل آلات، سیرامکس، پلاسٹک فرنیچر، کچن ویئر اور سینیٹری ویئر سمیت متعدد صنعتی مصنوعات رکھی جائیں گی، جو گجرانوالہ کی صنعت کی مہارت اور جدت کی عکاسی کرتی ہیں۔

کاروباری حلقوں کے مطابق گجرانوالہ ملک کے اہم صنعتی مراکز میں شمار ہوتا ہے جہاں گھریلو استعمال کی اشیاء سےلےکرانجینئرنگ مصنوعات تک بڑی تعداد میں تیار کی جاتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی نمائشیں نہ صرف صنعتی شعبے کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں بلکہ مقامی سطح پر کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور برآمدات بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں ان کے مطابق کراچی جیسے بڑےتجارتی مرکز میں گجرانوالہ کی مصنوعات کی نمائش سےنئی کاروباری شراکت داریوں کے امکانات پیدا ہوں گے اور ملکی صنعت کو وسعت ملے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف