عراق نے بولیویا کو ہرا کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
- عراق 11 جون سے 19 جولائی تک ہونے والے ورلڈ کپ کے گروپ آئی میں فرانس، ناروے اور سینیگال کے ساتھ مقابلہ کرے گا
عراق نے منگل کو کھیلے گئے انٹر کنفیڈریشن پلے آف میں بولیویا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دیکر ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے والی آخری ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس تاریخی فتح کے ساتھ ہی عراق کی ورلڈ کپ میں 40 سال بعد واپسی ممکن ہو سکی ہے۔
میچ کے دوسرے ہاف میں ایمن حسین نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی، جس کے نتیجے میں عراق کینیڈا، میکسیکو اور امریکہ میں شیڈول عالمی میلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی 48 ویں اور آخری ٹیم بن گئی۔ مونٹیری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کے 10 ویں منٹ میں علی الحمادی نے گول کر کے عراق کو برتری دلائی تھی، تاہم بولیویا کے موئسس پانیگوا نے ہاف ٹائم سے قبل گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ عراق کو ورلڈ کپ کے گروپ آئی میں رکھا گیا ہے، جہاں اس کا مقابلہ فرانس، ناروے اور سینیگال جیسی مضبوط ٹیموں سے ہوگا۔عالمی کپ کا میلہ 11 جون سے 19 جولائی تک سجے گا۔























Comments
Comments are closed.