BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

اسحاق ڈار کی کل چین روانگی، علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے

  • پاکستان اور چین کی شراکت داری علاقائی و عالمی امور پر قریبی ہم آہنگی کی حامل ہے، دفترِ خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر کل (منگل کو) چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ جہت اسٹریٹیجک تعاون کی شراکت داری ہے، جس کی بنیاد علاقائی اور عالمی امور پر قریبی ہم آہنگی اور باقاعدہ مشاورت پر ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کو علاقائی صورتحال کے ساتھ ساتھ دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ کشیدگی کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ چار ملکی مشاورتی اجلاس کی میزبانی مکمل کی ہے۔

دفترِ خارجہ نے واضح کیا کہ ایک روز قبل کندھے میں ہیئر لائن فریکچر کی وجہ سے طبی ماہرین کے آرام کے مشورے کے باوجود اسحاق ڈار کا چین کے دورے پر جانے کا فیصلہ اس اہمیت کی عکاسی کرتا ہے جو پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو دیتا ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کو اسلام آباد میں مصر کے وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران اسحاق ڈار کے کندھے میں چوٹ آئی تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں انہیں اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ فوٹو شوٹ کے لیے اسٹیج کی طرف جاتے ہوئے توازن کھو کر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Comments

Comments are closed.