BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

کرسٹی نویم کی برطرفی کے بعد لیوانڈووسکی بھی عہدے سے الگ، امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی

  • پولیٹیکو وہ پہلا ادارہ تھا جس نے لیوانڈووسکی کی روانگی کی تصدیق کی، تاہم خود انہوں نے اس پر بات کرنے سے گریز کیا
شائع اپ ڈیٹ

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی (ڈبلیوایچ ایس) کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کوری لیوانڈووسکی، جو سابق سیکریٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نویم کے معاون تھے، اب اس محکمے میں کام نہیں کر رہے۔

محکمے کے ترجمان نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ لیوانڈووسکی کا اب ڈی ایچ ایس میں کوئی کردار نہیں رہا۔ واضح رہے کہ لیوانڈووسکی، کرسٹی نویم کے ساتھ بطور اعزازی مشیر وابستہ تھے۔ وہ اس سے قبل 2016 کے انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی مہم کے مینیجر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

لیوانڈووسکی نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔ ان کی روانگی کی تصدیق سب سے پہلے پولیٹیکو نے رپورٹ کی تھی۔

صدر ٹرمپ نے رواں ماہ کے اوائل میں کرسٹی نویم کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ مغربی نصف کرہ میں ان کی سکیورٹی پالیسیوں کے فروغ کے لیے ایک نئے منصوبے شیلڈ آف دی امریکہ کی خصوصی مندوب بنیں گی۔ کرسٹی نویم کی جگہ سابق امریکی سینیٹر مارک وین ملن کو محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جن کی منگل کو سینیٹ نے توثیق کر دی تھی۔

لیوانڈووسکی اور کرسٹی نویم کے قریبی تعلقات شدید جانچ پڑتال کی زد میں رہے۔ رواں ماہ کے شروع میں ایک کانگریسی سماعت کے دوران ایک ڈیموکریٹک قانون ساز نے کرسٹی نویم سے براہِ راست سوال کیا تھا کہ کیا ان کے لیوانڈووسکی کے ساتھ جنسی تعلقات ہیں جس پر نویم نے اس سوال کو زرد صحافت قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔

بدھ کو گیانا میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں لیوانڈووسکی، کرسٹی نویم کے ساتھ نظر آئے تھے، جن میں وہ گیانا کے صدر عرفان علی کے ساتھ ملاقاتوں میں ان کے پہلو میں موجود تھے۔

کرسٹی نویم اب اپنے نئے کردار میں ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ کرسٹوفر لینڈو کو رپورٹ کرتی ہیں۔ رواں ہفتے کے اوائل میں محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے رائٹرز کو یہ بتانے سے انکار کر دیا تھا کہ لیوانڈووسکی اس دورے پر نویم کے ساتھ کیوں موجود تھے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی حیثیت میں محکمہ خارجہ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

Comments

Comments are closed.