BR100 Decreased By (-0.07%)
BR30 Decreased By (-0.05%)
KSE100 Increased By (0.1%)
KSE30 Increased By (0.05%)
BAFL 56.98 Increased By ▲ 0.25 (0.44%)
BIPL 27.05 Increased By ▲ 0.07 (0.26%)
BOP 33.86 Increased By ▲ 0.11 (0.33%)
CNERGY 10.12 Increased By ▲ 0.24 (2.43%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.20 (1.11%)
DGKC 204.69 Decreased By ▼ -0.24 (-0.12%)
FABL 99.85 Decreased By ▼ -0.25 (-0.25%)
FCCL 53.30 Increased By ▲ 0.21 (0.4%)
FFL 16.55 Increased By ▲ 0.03 (0.18%)
GGL 25.23 Increased By ▲ 0.39 (1.57%)
HBL 300.07 Increased By ▲ 0.25 (0.08%)
HUBC 218.40 Increased By ▲ 1.32 (0.61%)
HUMNL 10.72 Increased By ▲ 0.11 (1.04%)
KEL 7.23 Increased By ▲ 0.01 (0.14%)
LOTCHEM 29.80 Increased By ▲ 0.49 (1.67%)
MLCF 91.65 Decreased By ▼ -0.51 (-0.55%)
OGDC 318.48 Increased By ▲ 2.19 (0.69%)
PAEL 42.10 Increased By ▲ 0.06 (0.14%)
PIBTL 16.55 Increased By ▲ 0.14 (0.85%)
PIOC 300.79 Increased By ▲ 0.55 (0.18%)
PPL 218.33 Increased By ▲ 1.49 (0.69%)
PRL 52.16 Increased By ▲ 1.30 (2.56%)
SNGP 101.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.14%)
SSGC 26.72 Decreased By ▼ -0.26 (-0.96%)
TELE 8.59 Decreased By ▼ -0.06 (-0.69%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
TRG 59.25 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
UNITY 10.23 Decreased By ▼ -0.07 (-0.68%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

یو اے ای میں میزائل انٹرسیپشن کے دوران ’گرنے والے ملبے‘ سے چوتھا پاکستانی جاں بحق

  • یو اے ای میں پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر سفارتخانے کا اظہارِ تعزیت، لواحقین سے یکجہتی
شائع اپ ڈیٹ

ابوظہبی میں حکام اور میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اور پاکستانی شہری سمیت دو افراد اس وقت جاں بحق ہوئے جب ایک کامیابی سے روکے گئے بیلسٹک میزائل کے گرنے والے ملبے نے سویحان اسٹریٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

ابوظہبی میڈیا آفس کے مطابق یہ واقعہ فضائی دفاعی نظام کی جانب سے میزائل کو روکنے کے بعد پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق، تین زخمی اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ ابتدائی طور پر متاثرین کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

تاہم یو اے ای کی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ جاں بحق افراد میں ایک پاکستانی اور ایک بھارتی شہری شامل تھا۔ ہنگامی امدادی ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کی، جبکہ حکام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے بعد ازاں پاکستانی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

سفارتخانے نے کہا ہے کہ وہ مقامی حکام کے ساتھ تعاون کر رہا ہے تاکہ مدد فراہم کی جا سکے اور مرحوم کی وطن واپسی کو آسان بنایا جا سکے۔

حالیہ واقعہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہریوں کی اسی نوعیت کی ہلاکتوں کی ایک سیریز میں شامل ہے، جو جاری علاقائی کشیدگی کے دوران پیش آئی ہیں۔

17 مارچ کو ایک پاکستانی شہری میزائل انٹرسیپشن کے بعد گرنے والے ملبے سے جاں بحق ہوا۔

اس سے پہلے، 8 مارچ کو دبئی کے علاقے البرشا میں ایک پاکستانی ڈرائیور اس وقت ہلاک ہوا جب فضائی انٹرسیپشن کے ملبے نے گاڑی کو نشانہ بنایا۔

ایک اور پاکستانی شہری، جن کی شناخت مرید زمان کے نام سے ہوئی، 28 فروری کو ابوظہبی میں اسی نوعیت کے واقعے میں جاں بحق ہوا، جس دن امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر کارروائی کے بعد تنازع شروع ہوا تھا۔

Comments

200 حروف