BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کھیل

ایمباپے 100 فیصد تیار اور بیلنگھم مکمل فٹ ہیں، ہسپانوی کوچ

  • ہیمسٹرنگ انجری کے باوجود انگلش مڈ فیلڈر اسکواڈ کا حصہ، انٹرنیشنل ڈیوٹی کے لیے بھی بلاوا
شائع اپ ڈیٹ

ریئل میڈرڈ کے کوچ ایلوارو اربیلوا نے کہا ہے کہ انہیں اٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف ڈربی مقابلے سے قبل فرانسیسی سپر اسٹار کیلیان ایمباپے پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے۔

یاد رہے کہ ایمباپے گھٹنے کی تکلیف کے باعث پانچ میچز سے باہر رہنے کے بعد گزشتہ منگل کو مانچسٹر سٹی کے خلاف بطور متبادل میدان میں اترے تھے۔ اربیلوا نے مزید کہا کہ وہ فارورڈ کی 100 فیصد فٹنس کے ساتھ واپسی اور انگلش انٹرنیشنل جوڈ بیلنگھم کی دوبارہ دستیابی پربے حد خوش ہیں۔ یہ دونوں کھلاڑی اتوار کو سانتیاگو برنابیو میں ڈیاگو سیمیونی کی اٹلیٹیکو کے خلاف لالیگا میچ کے لیے میڈرڈ کے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

اربیلوا نے صحافیوں کو بتایا میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ جس دن ایمباپے واپس آئیں گے وہ 100 فیصد فٹ ہوں گے۔ میرا خیال ہے کہ مانچسٹر میں ہم نے انہیں چند منٹ کھیلتے دیکھا، ان کی دو تین بار کی تیز رفتاری نے ثابت کر دیا کہ وہ بہترین فارم میں ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ ان کے اپنے اعتماد کی بات ہے۔ ان جیسے کھلاڑی کی 100 فیصد فٹنس کے ساتھ واپسی باعث اطمینان ہے۔

ایمباپے اس سیزن میں ریئل میڈرڈ کے ٹاپ اسکورر ہیں جنہوں نے تمام مقابلوں کے 34 میچوں میں 38 گول کیے ہیں۔ اربیلوا نے اس بات پر بھی مسرت کا اظہار کیا کہ فرانسیسی ٹیم نے اگلے ہفتے امریکہ میں برازیل اور کولمبیا کے خلاف میچوں کے لیے ایمباپے کو طلب کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ کھلاڑی اب مکمل فٹ ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ کے کوچ تھامس ٹوچل نے جوڈ بیلنگھم کو انٹرنیشنل ڈیوٹی کے لیے بلایا ہے حالانکہ ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے وہ یکم فروری سے نہیں کھیل سکے۔ اربیلوا نے کہا کہ وہ اب فارم میں ہیں اور کل اسکواڈ میں ہوں گے۔ دیکھنا ہوگا کہ وہ کھیلتے ہیں یا نہیں لیکن میرا خیال ہے کہ وہ اپنے جوہر دکھائیں گے۔ وہ ایک بہت ذہین کھلاڑی ہیں اور صورتحال کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

ریئل میڈرڈ کو اپنے گول کیپر تھیبو کورٹووا کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی جو ران کی انجری کی وجہ سے کئی ہفتوں کے لیے باہر ہو گئے ہیں، تاہم اربیلوا نے ان کے متبادل اندری لونن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کا بہترین گول کیپر زخمی ہوا ہے تو ہمارے پاس ایک اور بہترین گول کیپر موجود ہے جو اپنی مہارت ثابت کرے گا۔

Comments

200 حروف