BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان آج سری لنکا کے خلاف کھیلے گا، سیمی فائنل کی امیدیں برقرار

  • سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کے لئے راہ نکل آئی ہے
شائع اپ ڈیٹ


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپرایٹ مرحلے میں پاکستان اپنا آخری میچ آج سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ پالےکیلے میں شیڈول مقابلہ آج شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔

سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کیخلاف نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کے لئے راہ نکل آئی ہے۔

پالے کیلے میں شیڈول میچ میں سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس برابر ہو جائیں گے جس کے بعد فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔

نیٹ رن ریٹ کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کو سری لنکا کے خلاف 64 یا زائد رنز سے فتح حاصل کرنی ہوگی جبکہ دوسری بیٹنگ کی صورت میں پاکستان کو ہدف کا تعاقب 13.1 اوورز میں کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں کیویز کو انگلینڈ کے خلاف چار وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔

سری لنکا کے خلاف اہم معرکے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا جہاں کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی۔

Comments

Comments are closed.