BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
مارکٹس

ایشیا پیسیفک شیلٹر سیٹلمنٹ فورم 2026: نیشنل بینک کی خدمات کا اعتراف، ایوارڈ سے نوازا گیا

  • وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نیشنل بینک کے محمود اختر اور محمد ایوب نے ایوارڈ وصول کیا
شائع اپ ڈیٹ

نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کو حال ہی میں کراچی میں منعقدہ ایشیا پیسیفک شیلٹر سیٹلمنٹس فورم پاکستان 2026 (اے پی ایس ایس ایف پی) میں اعزاز سے نوازا گیا۔

یہ ایوارڈ بینک کی شراکت اور خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

ای وی پی و جی ایم کراچی این بی پی محمود اختر ندیم اور ای وی پی و ڈویژنل ہیڈ، ہاؤسنگ فنانس ڈویژن، ریٹیل بینکنگ گروپ محمد ایوب نے صدر این بی پی رحمت علی حسنی کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایوارڈ وصول کیا۔

یہ تقریب سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ایفیکٹیز (ایس پی ایچ ایف) کے زیراہتمام منعقد کی گئی، جس کا مقصد 2022 کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہائشی تعمیر نو کے عمل کو تیز کرنا ہے۔

اس اقدام کو کثیر الجہتی شراکت داروں بشمول ورلڈ بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) اور اسلامک ڈیولپمنٹ بینک (آئی ایس ڈی بی) کا تعاون حاصل ہے۔

این بی پی نے اپنی ریٹیل بینکنگ مصنوعات کو اس بین الاقوامی فورم میں موثر انداز میں پیش کیا۔ بینک نے ایک آن سائٹ کیوسک قائم کیا ہے جس کے ذریعے اہم قومی و بین الاقوامی شراکت داروں سے رابطہ کیا جائے گا۔ بینک کم لاگت ہاؤسنگ اور مالی شمولیت کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

فورم میں ایشیا پیسیفک خطے کے 160 سے زائد بین الاقوامی مندوبین، 40 سرکاری نمائندگان اور ملک بھر سے جامعات، میڈیا، سرکاری اداروں اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے 400 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

Comments are closed.