BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے ہرا کر سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا

  • کولمبو میں قومی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت، پوری ٹیم 114 رنز پر ڈھیر
شائع اپ ڈیٹ

میگا کرکٹ ایونٹ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے 27 ویں میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 61 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔

کولمبو کے آر پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس اعصاب شکن میچ میں 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم محض 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت کے بڑے اسکور کے جواب میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا۔ محض 13 رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان سلمان علی آغا سمیت تین اہم کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے ہاردک پانڈیا کا شکار بنے۔صائم ایوب بمراہ کو چھکا لگانے کی کوشش میں ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔بابر اعظم صرف 5 رنز بنا کر اکشر پٹیل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔مڈل آرڈر میں عثمان خان نے 44 رنز بنا کر کچھ مزاحمت دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ شاداب خان نے 14 اور فہیم اشرف نے 10 رنز بنائے، تاہم پوری ٹیم 18 اوورز میں ہی ہمت ہار گئی۔

اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 175 رنزبنائے۔

بھارت کی جانب سے ایشان کشن نے 77 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

کپتان سوریا کمار یادیو (32)، شیوم دوبے (27) اور تلک ورما (25) نے بھی اہم رنز جوڑے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 3 وکٹیں لے کر کامیاب ترین بولر رہے جبکہ سلمان علی آغا، شاہین آفریدی اور عثمان طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس اور میچ کے دیگر مواقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے روایتی مصافحہ نہیں کیا۔

Comments

200 حروف