BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
دنیا

بھارت نے ڈاسو سے 114 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کی تجویز کو منظور کر لیا، رپورٹس

  • 114 رافیل لڑاکا طیاروں کی قیمت 3.25 ٹریلین بھارتی روپے (280.4 ارب ڈالر) ہوگی
شائع اپ ڈیٹ

مقامی میڈیا کے مطابق بھارت کی ڈیفنس ایکوزیشن کونسل نے جمعرات کو فرانس کی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن سے 114 رافیل لڑاکا طیارے 3.25 ٹریلین بھارتی روپے (280.4 ارب ڈالر) میں خریدنے کی ابتدائی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔

حالیہ مہینوں میں بھارتی فضائیہ کے فائٹر اسکواڈرنز کی تعداد کم ہو کر 29 رہ گئی ہے، جو منظور شدہ تعداد 42 سے خاصی کم ہے۔ فضائیہ کا طویل عرصے تک استعمال ہونے والا مگ 21 ستمبر میں ریٹائر کر دیا گیا تھا، جبکہ مگ 29 کے ابتدائی ورژنز، اینگلو-فرینچ جیگوار اور فرانسیسی میراج 2000 بھی آئندہ برسوں میں مرحلہ وار سروس سے باہر ہو جائیں گے۔

نئی دہلی طویل عرصے سے اپنی مسلح افواج کے لیے مشینری اور ہتھیار درآمد کرنے پر انحصار کرتا رہا ہے، تاہم وزیرِاعظم نریندر مودی کی حالیہ پالیسیوں کے نتیجے میں مقامی دفاعی پیداوار کو فروغ ملا ہے۔

بھارتی فضائیہ کے لیے مقامی تیاری کا آغاز 1980 کی دہائی میں ہوا، لیکن حقیقی پیش رفت گزشتہ دہائی میں اس وقت سامنے آئی جب تیجس لڑاکا طیارہ سوویت دور کے مگ 21 کی جگہ متعارف کرایا گیا۔

ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کو جدید ایم کے- ون اے ورژنز کے تقریباً 180 طیاروں کے مقامی آرڈرز موصول ہو چکے ہیں، تاہم جی ای ایرو اسپیس میں انجن سپلائی چین کے مسائل کے باعث تاحال ان کی فراہمی شروع نہیں ہو سکی۔

پڑوسی ممالک کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی نے بھارت کی فوج کو جدید بنانے کی ضرورت کو ناگزیر بنا دیا ہے۔

یہ تجویز فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے دورۂ بھارت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اس معاہدے کی تجارتی اور تکنیکی تفصیلات پر بات چیت کی راہ ہموار کرتی ہے۔

Comments

Comments are closed.