BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

اہم امریکی معاشی اعداد و شمار سے قبل سرمایہ کار محتاط، سونے کی قیمتوں میں کمی

  • عالمی مارکیٹ میں منگل کو اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 5,030.80 ڈالر فی اونس پر آگئی
شائع اپ ڈیٹ

سونے کی قیمتوں میں منگل کو کمی دیکھی گئی تاہم یہ 5 ہزار ڈالر فی اونس کی سطح سے اوپر برقرار رہا۔ سرمایہ کار اس ہفتے کے آخر میں جاری ہونے والے امریکہ میں ملازمتوں اور افراطِ زر (مہنگائی) کے اہم اعدادوشمار سے قبل محتاط نظر آرہے ہیں جو امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود کے مستقبل کے تعین میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں منگل کو اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 5,030.80 ڈالر فی اونس پر آگئی۔ اس سے قبل پیر کو سونے کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا تھا کیونکہ ڈالر ایک ہفتے سے زائد کی کم ترین سطح پر آگیا تھا۔ واضح رہے کہ 29 جنوری کو سونے نے 5,594.82 ڈالر کی ریکارڈ بلند ترین سطح کو چھوا تھا۔

اپریل کی ترسیل کے لیے امریکی سونا (گولڈ فیوچرز) 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 5,051.70 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

اسپاٹ سلور کی قیمت 2.1 فیصد کمی کے ساتھ 81.63 ڈالر فی اونس پر آگئی جبکہ گزشتہ سیشن میں اس کی قیمت میں تقریباً 7 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ واضح رہے کہ 29 جنوری کو چاندی 121.64 ڈالر کی بلند ترین تاریخی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

ٹیسٹی لائیو میں گلوبل میکرو کے سربراہ، ایلیا سپیواک نے کہا کہ ہم ایک ایسی صورتحال میں ہیں جہاں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر اضافے کا ایک قدرتی رجحان موجود ہے اور اب سوال صرف یہ ہے کہ فیڈرل ریزرو کی قلیل مدتی پالیسی سے متعلق توقعات اس پر کتنا اثر انداز ہوتی ہیں۔

منگل کو امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا جس کے باعث ڈالر میں قیمت مقرر کیے جانے والی دھاتیں (جیسے سونا اور چاندی) غیر ملکی خریداروں کے لیے مزید مہنگی ہو گئیں۔

سپیواک نے مزید کہا کہ سونے کی قیمت اوپر اور نیچے دونوں اطراف سے واپس 5,000 ڈالر کی سطح کی طرف چلی آ رہی ہے، جبکہ چاندی میں سٹے بازی کی وجہ سے زیادہ اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

سرمایہ کار امریکہ کے معاشی اعدادوشمار کے ایک سلسلے کا انتظار کررہے ہیں جن میں منگل کو ریٹیل سیلز (پرچون فروخت)، بدھ کو نان فارم پے رولز کی رپورٹ اور جمعہ کو افراطِ زر (مہنگائی) کے اعداد و شمار جاری ہوں گے۔ مارکیٹ اس وقت 2026 میں شرحِ سود میں کم از کم دو بار 25، 25 بیسس پوائنٹس کی کٹوتی کی توقع کر رہی ہے جس میں پہلی کٹوتی جون میں متوقع ہے۔

سونے جیسی غیر منافع بخش دھاتیں کم شرح سود کے ماحول میں عموماً اچھی کارکردگی دکھاتی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر کیون ہاسٹ نے پیر کو کہا کہ آنے والے مہینوں میں امریکی روزگار میں اضافہ کم ہو سکتا ہے۔

انڈس انڈ سیکیورٹیز کے سینئر ریسرچ اینالسٹ جگر ترویدی نے کہا کہ سونے کے لیے 5 ہزار ڈالر اور چاندی کے لیے 80 ڈالر کی سطح ایک سہارا فراہم کر رہی ہے لیکن دن بھر کی تجارت کے دوران دونوں دھاتیں بڑی حد تک ایک خاص دائرے میں رہیں گی جس میں پرافٹ بکنگ کی وجہ سے قیمتوں کا جھکاؤ معمولی گراوٹ کی طرف رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ اتار چڑھاؤ کے پیشِ نظر سرمایہ کار محتاط ہیں۔

اسپاٹ پلاٹینم کی قیمت 2 فیصد کمی کے ساتھ 2,080.30 ڈالر فی اونس پر آگئی جب کہ پیلیڈیم کی قیمت میں 1.1 فیصد گراوٹ دیکھی گئی اور یہ 1,721.75 ڈالر کی سطح پر بند ہوا۔

Comments

200 حروف