BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

ڈالر کی قدر میں کمی سے سونا مزید مہنگا، سرمایہ کاروں کی نظریں امریکی ملازمتوں کے اعدادوشمار پر

  • عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.3 فیصد اضافے سے5,026.04 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی
شائع اپ ڈیٹ

ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث پیر کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ برقرار رہا اور یہ 5 ہزار ڈالر فی اونس کی سطح سے کچھ اوپر ٹریڈ ہوا جبکہ سرمایہ کاروں نے شرحِ سود کے مستقبل کے تعین (ٹریفکٹری) کا اندازہ لگانے کیلئے رواں ہفتے کے آخر میں آنے والی امریکی لیبر مارکیٹ کی اہم رپورٹ کا انتظار کیا۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.3 فیصد اضافے سے 5,026.04 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی جبکہ جمعہ کو یہ 4 فیصد بڑھ چکی تھی۔

امریکی گولڈ فیوچرز برائے اپریل کی ترسیل 1.4 فیصد بڑھ کر 5,046.10 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

مجموعی طور پر سونا آج (قیمتوں میں) اضافے کی طرف گامزن ہے، اگرچہ یہ پیشقدمی محتاط ہے کیونکہ رواں ہفتے ملازمتوں کے اہم اعدادوشمار سامنے آنے والے ہیں۔ ڈالر کی قدر میں کمی نے سونے کی اس تیزی میں مدد فراہم کی ہے۔

کے سی ایم کے چیف اینالسٹ ٹم واٹرر نے کہا کہ بارگین ہنٹنگ (کم قیمت پر خریداری) سونے کو دوبارہ 5 ہزار ڈالر کی سطح سے اوپر دھکیل رہی ہے۔

دوسری جانب ڈالر چار فروری کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آگیا جس کی وجہ سے ڈالر (گرین بیک) کی قیمت میں فروخت ہونے والی دھاتیں غیر ملکی خریداروں کے لیے سستی ہوگئی ہیں۔

سان فرانسسکو فیڈرل ریزرو کی صدر میری ڈیلی نے جمعہ کو کہا کہ ان کے خیال میں لیبر مارکیٹ میں کمزوری کا مقابلہ کرنے کے لیے شرحِ سود میں مزید ایک یا دو کٹوتیوں کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

سرمایہ کاروں کو توقع ہے کہ 2026 میں شرحِ سود میں کم از کم 25 بیسس پوائنٹس کی دو کٹوتیاں کی جائیں گی جن میں سے پہلی کٹوتی جون میں متوقع ہے۔

واٹرر نے کہا کہ ملازمتوں کے اعدادوشمار میں کسی بھی قسم کی کمزوری سونے کی قیمتوں میں واپسی کی کوششوں میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، ہم سال کے وسط (جون) تک فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں کٹوتی کی توقع نہیں کررہے جب تک کہ ملازمتوں کا ڈیٹا حقیقت میں انتہائی تیزی سے گرنا شروع نہ ہو جائے۔

ٹم واٹرر نے کہا کہ روزگار کے اعداد و شمار میں کسی بھی کمزوری سے سونے کی بحالی کے اقدامات کو مدد مل سکتی ہے۔

اسپاٹ چاندی کی قیمت 4.3 فیصد اضافے کے ساتھ 81.11 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ سیشن میں اس کی قیمت میں تقریباً 10 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ چاندی نے 29 جنوری کو 121.64 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اسپاٹ پلاٹینم 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 2,091.54 ڈالر فی اونس پر رہا، جبکہ پیلڈیم 1 فیصد بڑھ کر 1,723.37 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

دوسری جانب پلیٹینم کی قیمت 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 2,091.54 ڈالر فی اونس رہی جبکہ پیلیڈیم کی قیمت 1 فیصد اضافے کے ساتھ 1,723.37 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

Comments

200 حروف