ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کے کیمپ میں بیماری کے سائے
- نیوزی لینڈ اتوار کو چنئی میں افغانستان کے خلاف میچ سے اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کی مہم کا آغاز کرے گا
نیوزی لینڈ کے بیٹرز راچن رویندر اور ڈیون کونوے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل وائرل انفیکشن کا شکار ہو گئے ہیں، تاہم ہیڈ کوچ روب والٹر پرامید ہیں کہ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے تمام کھلاڑی صحت یاب ہو جائیں گے۔
والٹر نے بتایا کہ بیماری کے باعث یہ دونوں کھلاڑی ممبئی میں امریکہ کے خلاف وارم اپ میچ نہیں کھیل سکیں گے، جبکہ فن ایلن کندھے کی انجری کے باعث آرام کریں گے۔ کوچ کے مطابق کیمپ میں بیماری پھیل گئی ہے، رویندر اور کونوے وائرل انفیکشن سے لڑ رہے ہیں۔ رویندر کی حالت زیادہ خراب لگ رہی ہے۔
نیوزی لینڈ اتوار کو چنئی میں افغانستان کے خلاف میچ سے اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی مہم کا آغاز کرے گا۔ آل راؤنڈر مائیکل بریسویل اور فن ایلن کے بارے میں توقع ہے کہ وہ اس میچ تک مکمل فٹ ہو جائیں گے۔
نیوزی لینڈ کو برصغیر پہنچنے کے بعد سے مشکلات کا سامنا ہے، جمی نیشم بیمار رہے جبکہ لاکی فرگوسن انجری سے ری کور ہورہے ہیں۔ بھارت کے خلاف حالیہ وارم اپ سیریز میں شکست کے باوجود لاکی فرگوسن کی 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ نے کوچ کو متاثر کیا ہے۔ والٹر کا کہنا ہے کہ ایڈم ملنے کی غیر موجودگی میں فرگوسن کا فارم میں ہونا ٹیم کے لیے خوش آئند ہے۔
























Comments