BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.07%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.25 Decreased By ▼ -0.54 (-1.02%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.45 (-2.3%)
HBL 306.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.03%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.96 Decreased By ▼ -0.20 (-1.97%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.26 Decreased By ▼ -0.20 (-0.76%)
MLCF 91.65 Decreased By ▼ -1.51 (-1.62%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.50 Decreased By ▼ -1.52 (-1.63%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.32 Decreased By ▼ -0.49 (-2.06%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان میں چھوٹے ودرمیانے درجے کے کاروبار کو غیر معمولی بحران کا سامنا

کئی یونٹس اپنی استعداد سے کم پر کام کررہے یا بند ہونے کے قریب ہیں، ماہرین
شائع اپ ڈیٹ

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے اس وقت غیر معمولی بحران کا سامنا کررہے ہیں جہاں بجلی اور یوٹیلیٹی کی بلند قیمتوں نے کاروبار کرنے کی لاگت میں اضافہ کردیا اور بہت سے اداروں کے لیے کام جاری رکھنا ناقابلِ برداشت بنادیا ہے۔

ایس ایم ای سیکٹر کے ماہر سید رضا حسین نے بزنس ریکارڈر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے یونٹس اپنی استعداد سے کم پر کام کررہے ہیں یا بند ہونے کے قریب ہیں کیونکہ پیداواری لاگت کو اب مزید جذب نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اسے مارکیٹ (صارفین) پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔

سید رضا حسین نے کہا کہ ایس ایم ایز نقد رقم کی شدید قلت کا شکار ہیں۔

سستی مالی معاونت اور ورکنگ کیپٹل تک محدود رسائی نے ان اداروں کی خام مال خریدنے، مشینری کو جدید بنانے اور آپریشنز کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کو محدود کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کو چاہیے کہ وہ پیداواری صلاحیت میں اضافے کیلئے آسان شرائط اور طویل مدت پر مبنی مخصوص اور سبسڈی والے ایس ایم ای فنانسنگ پیکجز متعارف کروا کر ایک فعال کردار ادا کرے۔

سیکٹر ماہر کا خیال تھا کہ موجودہ ٹیکسیشن پالیسی نے ان چیلنجز کو مزید سنگین بنادیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے ہی مندی کے شکار کاروباری ماحول میں اضافی ٹیکسز کے بوجھ، بشمول بتدریج بڑھتے ہوئے یا فرضی منافع پر ٹیکس نے ایس ایم ای مالکان کے درمیان مایوسی اور حوصلہ شکنی کو بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں طلب کی کمی، کم پیداوار اور بڑھتی ہوئی لاگت کے ساتھ بھاری ٹیکسوں کے امتزاج نے ترقی کو فروغ دینے کے بجائے سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کی ہے۔

سید رضا حسین کے مطابق ایف بی آر کے جارحانہ اور پیچیدہ نفاذ کے طریقہ کار نے صنعتی اور کاروباری برادری میں غیر یقینی اور دباؤ پیدا کردیا ہے جس سے اعتماد اور طویل مدتی منصوبہ بندی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

دریں اثنا حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سابق صدر محمد فاروق شیخانی کا کہنا ہے کہ پاکستان فنانسنگ تک آسان رسائی، سستی توانائی، سادہ ٹیکس نظام اور تکنیکی تربیت کو یقینی بنا کر ایس ایم ای سیکٹر کو فروغ دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجر اور چھوٹی صنعتیں گاڑیوں کی تیاری (مینوفیکچرنگ) اور سپلائی چین کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری اس شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے وکالت، پالیسی مذاکرات اور کاروباری سہولت کاری کے ذریعے اپنے اراکین کی مسلسل حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیار کی جانے والی ہر گاڑی ان متعدد چھوٹی صنعتوں کی مرہونِ منت ہے جو پرزے اور خدمات فراہم کرتی ہیں۔ چھوٹے تاجر اور چھوٹی صنعتیں نچلی سطح پر معاشی گردش کو یقینی بناتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.