BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
کھیل

آئی سی سی کی پاکستان سے ورلڈ کپ کے بائیکاٹ پر نظرثانی کی اپیل، طویل مدتی اثرات کی وارننگ

  • آئی سی سی کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان سے باہمی طور پر قابلِ قبول حل تلاش کرنے کی توقع
شائع اپ ڈیٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے قومی ٹیم کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاک بھارت میچ کا بائیکاٹ کرنے کی ہدایت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ پیش رفت حکومت پاکستان کی جانب سے قومی ٹیم کو ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی اجازت دینے کے بعد سامنے آئی ہے، تاہم حکومت نے ٹیم کو 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ کھیلنے سے روک دیا ہے۔

اگرچہ کونسل کو ابھی تک اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے باضابطہ مراسلے کا انتظار ہے، تاہم انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ایسا موقف کسی بھی عالمی ٹورنامنٹ کے بنیادی اصول کے منافی ہے جہاں تمام کوالیفائی کرنے والی ٹیموں سے برابری کی بنیاد پر کھیلنے کی توقع کی جاتی ہے۔

کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ آئی سی سی کے ایونٹس کھیلوں کی دیانتداری اور شفافیت کے ستونوں پر قائم ہیں اور اس طرح کی شرکت بین الاقوامی مقابلے کے جذبے اور تقدس کو براہِ راست نقصان پہنچاتی ہے۔

حکومتی پالیسیوں میں ریاست کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے آئی سی سی نے واضح کیا کہ یہ بائیکاٹ عالمی کرکٹ یا پاکستان سمیت دنیا بھر کے کروڑوں شائقین کے مفاد میں نہیں ہے۔

کونسل نے پی سی بی کو اس فیصلے کے سنگین اور طویل مدتی اثرات پر غور کرنے کی تنبیہ کی اورکہا کہ اس سے عالمی کرکٹ کے اس ڈھانچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس سے پاکستان بطور رکن فائدہ اٹھاتا ہے۔

آئی سی سی نے پی سی بی پر زور دیا کہ وہ ایسا حل تلاش کرے جس سے تمام متعلقہ فریقین (اسٹیک ہولڈرز) کے مفادات کا تحفظ ہوسکے۔ کونسل نے اعادہ کیا کہ ورلڈ کپ کا کامیاب انعقاد تمام رکن ممالک کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

آئی سی سی کا کہنا تھا کہ وہ پی سی بی سے یہ توقع رکھتی ہے کہ وہ ایک ایسا باہمی طور پر قابلِ قبول حل تلاش کرے گا جس سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ ہوسکے۔

Comments

200 حروف