BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

نئی اے آئی پالیسی، ٹیکنالوجی کو وسیع تر تجارتی سطح پر لانے کا منصوبہ

  • پالیسی کے ابتدائی نفاذ میں گورننس،انفرااسٹرکچر کی تیاری اور مارکیٹ کی تخلیق پر توجہ مرکوز
شائع اپ ڈیٹ

حکام اور پالیسی سے وابستہ باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان کی نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پالیسی 2025 کو ایک مرحلہ وار تبدیلی کے طور پر تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد ایک (ٹیکنالوجی) ایکو سسٹم کی تشکیل سے لے کر بڑے پیمانے پر تجارتی فروغ اور عالمی انضمام تک پہنچنا ہے۔ پالیسی کے ابتدائی نفاذ میں فوری طور پر سیکیورٹی پر مبنی تعیناتی کے بجائے گورننس، بنیادی ڈھانچے (انفرااسٹرکچر) کی تیاری اور مارکیٹ کی تخلیق پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

بزنس ریکارڈر کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے حکام نے بتایا کہ یہ پالیسی اپنی ساخت میں سیکیورٹی سینٹرک (سیکیورٹی پر مبنی) نہیں ہے بلکہ اسے جان بوجھ کر ایک خاص ترتیب میں رکھا گیا ہے جس میں اگنائٹ کے ذریعے تجارتی کوششوں کے ساتھ گورننس اور حفاظتی اقدامات بھی قائم کیے جارہے ہیں۔ حکام نے مزید کہا کہ اگنائٹ پہلے ہی اے آئی اسٹارٹ اپس کی مالی معاونت کررہا ہے، ایکسیلیٹر پروگرام چلا رہا ہے، کلاؤڈ اور کمپیوٹنگ سپورٹ فراہم کررہا ہے اور تعلیمی تحقیق کو قابلِ استعمال مصنوعات میں تبدیل کررہا ہے۔

نیشنل اے آئی پالیسی 2025 جسے وفاقی کابینہ نے 30 جولائی 2025 کو متفقہ طور پر منظور کیا، اس کا مقصد ایک ذمہ دارانہ اور اخلاقی اے آئی ایکو سسٹم تخلیق کرنا ہے جو مقامی سماجی و معاشی چیلنجز کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ ہمہ گیر (جامع) ترقی میں مددگار ثابت ہو۔ چھ بنیادی ستونوں پر استوار یہ پالیسی پاکستان کے وسیع تر ڈیجیٹل تبدیلی کے ایجنڈے سے ہم آہنگ ہے اور علم پر مبنی معیشت (نالج بیسڈ اکانومی) کی جانب منتقلی کا تصور پیش کرتی ہے۔

یہ پالیسی اخلاقیات، شفافیت، انسانی حقوق اور ذمہ دار ڈیٹا گورننس پر بھرپور زور دیتی ہے جو عالمی فورمز پر اے آئی ریگولیشن کیلئے پاکستان کی وکالت اور اے آئی ٹیکنالوجیز کے دہرے استعمال سے متعلق اس کے ظاہر کردہ خدشات کی عکاسی کرتی ہے۔

تاہم آئی ٹی سیکٹر اور وزارت کے اندرونی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ اس کے نفاذ میں اب بھی بڑے خطرات موجود ہیں، بالخصوص کمپیوٹ انفرااسٹرکچر کی توسیع کی رفتار، ماہر افرادی قوت کی کمی اور حکومت و صنعت میں اے آئی کو جذب کرنے کی نظام کی مجموعی صلاحیت کے حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں۔

“ان ذرائع کا کہنا ہے کہ (پالیسی کے) مراحل کی ترتیب کے حوالے سے اندرونی خدشات بھی پائے جاتے ہیں، کیونکہ گورننس کے ڈھانچے تو تیزی سے بن رہے ہیں لیکن صنعت، پبلک ایڈمنسٹریشن اور سیکیورٹی سے منسلک شعبوں جیسے ترجیحی حصوں میں تجارتی پیمانے پر فروغ اور عملی استعمال کی رفتار سست ہے۔

آئی ٹی سیکٹر کے ذرائع نے مزید یہ نوٹ کیا ہے کہ اگرچہ یہ پالیسی بین الاقوامی تعاون کی گنجائش فراہم کرتی ہے لیکن اب تک اس حوالے سے روابط صرف ابتدائی مراحل تک محدود رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کمپیوٹنگ وسائل کی دستیابی، ڈیٹا سیٹس اور عملی اے آئی کو اپنانے میں طویل تاخیر سے پاکستان کی عالمی مسابقت کمزور ہو سکتی ہے، اگر اسے بڑے پیمانے پر لاگو کرنے کی رفتار تیز نہ کی گئی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

Comments are closed.