BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

کیپکو اور فوجی سیمنٹ کا اٹک سیمنٹ کے 84 فیصد حصص مشترکہ طور پر خریدنے کا فیصلہ

  • کیپکو نے اسٹاک ایکسچینج کو اس پیشرفت سے ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا
شائع اپ ڈیٹ

اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ (اے سی پی ایل) کی ملکیت میں بڑی تبدیلی متوقع ہے کیونکہ کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ (کیپکو) اور فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر اس کے 84 فیصد حصص حاصل کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

کیپکو نے جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق 30 جنوری 2026 کو کوٹ ادو پاور کمپنی (کیپکو)، فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (خریداروں) اور فرعون انویسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ ہولڈنگ ایس اے ایل (فروخت کنندہ) کے درمیان سیل اینڈ پرچیز ایگریمنٹ (ایس پی اے) طے پا گیا ہے۔ یہ معاہدہ اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کے کل جاری کردہ اور ادا شدہ سرمائے (کیپٹل) کے 84.06 فیصد حصے کی فروخت اور اس کے مشترکہ کنٹرول کے حوالے سے ہے۔

لین دین کی تکمیل خریداروں کی جانب سے سیکیورٹیز ایکٹ 2015 اور لسٹڈ کمپنیز (ووٹنگ شیئرز کا خاطر خواہ حصول اور ٹیک اوورز) ریگولیشنز 2017 کے تحت عوامی پیشکش (پبلک آفر) جاری کرنے، کمپنی کے شیئر ہولڈرز کی منظوری اور مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) سے کلیئرنس سمیت تمام مطلوبہ کارپوریٹ اور ریگولیٹری منظوریاں حاصل کرنے، اور سودے کی تکمیل سے متعلق دیگر ضابطہ کار کی ادائیگی سے مشروط ہو گی۔

گزشتہ سال فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے اعلان کیا تھا کہ اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ’کیپکو کے ساتھ مل کر اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ میں کنٹرولنگ اسٹیک (انتظامی حصص) حاصل کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

اس انتظام کے تحت فوجی سیمنٹ 5 کروڑ 77 لاکھ 60 ہزار عام حصص خریدے گی جو اٹک سیمنٹ کے ادا شدہ شیئر کیپیٹل کے 42.03 فیصد کے برابر ہیں، جبکہ کاپکو بھی اتنی ہی تعداد میں حصص خریدے گی جو بقیہ 42.03 فیصد کی نمائندگی کریں گے۔

Comments

200 حروف