BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

وفاقی چیمبر کا صنعتی بجلی کے ٹیرف میں کراس سبسڈی کے خاتمے کا مطالبہ

  • بجلی کے بلوں میں شامل پی ایچ ایل سرچارج فی الفور ختم کیے جائیں، عاطف اکرام شیخ
شائع اپ ڈیٹ

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے صنعتی بجلی کے ٹیرف کی فوری درستی کا مطالبہ کرتے ہوئے کراس سبسڈی کے خاتمے، پاور ہولڈنگ لمیٹڈ (پی ایچ ایل) سرچارج کی واپسی اور پیک آورز چارجز کی از سرِ نو تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ چارجز پاکستان کے صنعتی اور برآمدی شعبوں پر ناقابلِ برداشت بوجھ ڈال رہے ہیں۔

عاطف اکرام شیخ نے بیان میں کہا کہ صنعتی بجلی کے نرخ لاگت پر مبنی اصولوں سے بہت دور ہو چکے ہیں۔ بجلی کی فراہمی کی اصل لاگت کو ظاہر کرنے کے بجائے ٹیرف میں ایسے غیر توانائی چارجز شامل کر دیے گئے ہیں جو پیداواری لاگت میں اضافہ اور عالمی منڈی میں مسابقت کو کمزور کر رہے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ صنعتیں اس وقت فی یونٹ 4 سے 7 روپے تک کراس سبسڈی کا بوجھ برداشت کر رہی ہیں، جبکہ اس کے علاوہ 3.23 روپے فی یونٹ پی ایچ ایل سرچارج بھی وصول کیا جا رہا ہے، ان دونوں چارجز کا صنعت کی جانب سے استعمال کی جانے والی بجلی کی اصل لاگت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر نے واضح کیا کہ پی ایچ ایل سرچارج درحقیقت ایک اضافی کراس سبسڈی ہی ہے، چاہے اسے وصول کرنے کا طریقہ کار کچھ بھی ہو۔ صنعتی نقطہ نظر سے بجلی کے بل کے ذریعے وصول کیا جانے والا کوئی بھی چارج براہ راست پیداواری لاگت میں شمار ہوتا ہے۔ یہ اخراجات نہ تو صنعت خود جذب کر سکتی ہے اور نہ ہی انہیں مسابقتی ملکی اور برآمدی منڈیوں میں خریداروں پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔

Comments

200 حروف