BR100 Decreased By (-0.7%)
BR30 Decreased By (-1.26%)
KSE100 Decreased By (-0.64%)
KSE30 Decreased By (-0.65%)
BAFL 57.30 Increased By ▲ 0.18 (0.32%)
BIPL 27.09 Decreased By ▼ -0.38 (-1.38%)
BOP 33.39 Decreased By ▼ -0.56 (-1.65%)
CNERGY 10.94 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
DFML 18.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.27%)
DGKC 209.50 Decreased By ▼ -3.83 (-1.8%)
FABL 99.90 Decreased By ▼ -1.06 (-1.05%)
FCCL 54.90 Decreased By ▼ -0.95 (-1.7%)
FFL 16.17 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
GGL 24.68 Decreased By ▼ -0.40 (-1.59%)
HBL 303.00 Decreased By ▼ -3.84 (-1.25%)
HUBC 220.49 Decreased By ▼ -2.52 (-1.13%)
HUMNL 10.50 Increased By ▲ 0.02 (0.19%)
KEL 7.30 Decreased By ▼ -0.09 (-1.22%)
LOTCHEM 27.37 Decreased By ▼ -0.33 (-1.19%)
MLCF 96.00 Decreased By ▼ -0.91 (-0.94%)
OGDC 317.99 Decreased By ▼ -3.01 (-0.94%)
PAEL 42.80 Decreased By ▼ -0.39 (-0.9%)
PIBTL 16.46 Decreased By ▼ -0.27 (-1.61%)
PIOC 280.00 Decreased By ▼ -7.58 (-2.64%)
PPL 218.86 Decreased By ▼ -3.98 (-1.79%)
PRL 57.91 Decreased By ▼ -1.24 (-2.1%)
SNGP 102.79 Decreased By ▼ -1.07 (-1.03%)
SSGC 25.65 Decreased By ▼ -0.31 (-1.19%)
TELE 8.36 Decreased By ▼ -0.20 (-2.34%)
TPLP 12.84 Increased By ▲ 0.08 (0.63%)
TRG 60.60 Increased By ▲ 0.21 (0.35%)
UNITY 10.09 Decreased By ▼ -0.11 (-1.08%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.02 (-1.64%)
کاروبار اور معیشت

عالمی منڈی میں سونے، چاندی اور پلاٹینم کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کا سلسلہ برقرار

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد اضافے اے 4,951.91 ڈالر فی اونس پر آگئی
شائع اپ ڈیٹ

سونے کی قیمتوں نے جمعہ کو ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا جب کہ جیو پولیٹیکل (جغرافیائی سیاسی) تناؤ اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث امریکی اثاثوں پر اعتماد میں کمی کی وجہ سے چاندی اور پلاٹینم کی قیمتیں بھی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 4,951.91 ڈالر فی اونس پر آگئی جب کہ اس سے قبل ٹریڈنگ کے دوران سونا 4,966.59 ڈالر کی نئی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا تھا۔

فروری کی ترسیل کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 4,952.80 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

امریکہ اور اس کے اثاثوں پر اعتماد متزلزل ہوچکا ہے، شاید مستقل طور پر، اور یہی وجہ ہے کہ سرمایہ قیمتی دھاتوں کی طرف جارہا ہے۔ اسی لیے یہاں رپچر جیسی اصطلاح استعمال کی جارہی ہے۔

ڈالر انڈیکس جمعہ کو دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر رہا جس میں ہفتے کے دوران 1 فیصد کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت میں فروخت ہونے والی دھاتیں غیر ملکی خریداروں کے لیے سستی ہو گئیں۔ ہفتے کے آغاز میں ٹرمپ کی جانب سے یورپی یونین پر نئی ٹیرف (محصولات) کی دھمکیوں کے باعث سرمایہ کاروں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا جس سے ڈالر کی فروخت میں اضافہ ہوا، تاہم بعد میں اس میں کچھ بہتری دیکھی گئی۔

برسلز میں جمعرات کی رات دیر گئے ہونے والے ہنگامی سربراہی اجلاس کے دوران، یورپی یونین کے رہنماؤں نے گرین لینڈ کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’یو ٹرن‘ پر سکھ کا سانس لیا، تاہم ساتھ ہی یہ انتباہ بھی جاری کیا کہ اگر ٹرمپ نے انہیں دوبارہ دھمکایا تو وہ جوابی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نیٹو کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت گرین لینڈ تک امریکہ کی مکمل اور مستقل رسائی حاصل کر لی ہے۔

کسی بھی (ممکنہ) معاہدے کی تفصیلات تاحال غیر واضح ہیں جبکہ ڈنمارک نے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ جزیرے پر اس کی خودمختاری کسی صورت قابلِ بحث نہیں ہے۔

اسپاٹ سلور (چاندی) کی قیمت 2.6 فیصد اضافے کے ساتھ 98.71 ڈالر فی اونس ہو گئی جبکہ اس سے قبل یہ 99.20 ڈالر کی ریکارڈ سطح کو چھو چکی تھی۔

مارکیٹیں توقع کررہی ہیں کہ فیڈرل ریزرو 2026 کے دوسرے نصف میں دو مرتبہ 0.25 فیصد شرح سود میں کمی کرے گا جس سے غیر منافع بخش سونے کی کشش میں اضافہ ہوگا۔

اسپاٹ پلاٹینم 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 2,639.40 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا، جبکہ دن کے آغاز میں یہ 2,684.43 ڈالر کے ریکارڈ سطح تک پہنچ چکا تھا۔ اس دوران پیلاڈیم 0.9 فیصد کمی کے ساتھ 1,903.10 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔

Comments

Comments are closed.