BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

صدر مملکت نے سندھ، لاہوراور پشاور ہائی کورٹس کے ایڈیشنل ججوں کی مستقلی اور مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی

  • آصف علی زرداری نے یہ منظوریاں وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی ہیں
شائع اپ ڈیٹ

ایوانِ صدر کے سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) کی سفارشات کی روشنی میں سندھ، لاہور اور پشاور ہائی کورٹس کے ایڈیشنل ججوں کی مستقلی اور ان کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے لیے صدر نے درج ذیل دس ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کی منظوری دی ہے جن میں جسٹس میران محمد شاہ، جسٹس محترمہ تسنیم سلطانہ، جسٹس ریاضت علی سحر، جسٹس محمد حسن، جسٹس عبدالحمید بھرگی، جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس نثار احمد بھنبھرو، جسٹس علی حیدر ’ادا‘، جسٹس محمد عثمان علی ہادی اور جسٹس محمد جعفر رضا شامل ہیں، ان کے علاوہ صدر نے سندھ ہائی کورٹ کے دو ایڈیشنل ججوں جسٹس خالد حسین شاہانی اور جسٹس سید فیض الحسن شاہ کی مدتِ ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کی بھی منظوری دی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے لیے صدر نے گیارہ ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کی منظوری دی ہے جن میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس سید احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد، جسٹس چوہدری سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس محترمہ ابہیر گل خان شامل ہیں۔ صدر نے لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس طارق محمود باجوہ کی مدتِ ملازمت میں بھی چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کے لیے صدر نے چھ ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کی منظوری دی ہے جن میں جسٹس محمد طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس صلاح الدین، جسٹس صادق علی، جسٹس سید مدثر امیر اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پشاور ہائی کورٹ کے چار ایڈیشنل ججوں جسٹس محترمہ فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ خان، جسٹس ثابت اللہ خان اور جسٹس اورنگزیب کی مدتِ ملازمت میں بھی چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ تمام منظوریاں وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی گئی ہیں۔ اس سے قبل 17 جنوری کو صدر زرداری نے جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کا تقرر کیا تھا۔ وزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر نے آئین کے آرٹیکل 193 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا ہے۔

Comments

200 حروف