BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.07%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.25 Decreased By ▼ -0.54 (-1.02%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.45 (-2.3%)
HBL 306.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.03%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.96 Decreased By ▼ -0.20 (-1.97%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.65 Decreased By ▼ -1.51 (-1.62%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.49 Decreased By ▼ -1.53 (-1.64%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.32 Decreased By ▼ -0.49 (-2.06%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

پاکستان نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے ٹرمپ کی دعوت قبول کر لی، دفتر خارجہ

  • بورڈ آف پیس کا قیام غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے ٹھوس اقدامات کا باعث بنے گا، پاکستان
شائع اپ ڈیٹ

دفترِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کی حمایت کے مقصد کے تحت بورڈ آف پیس (بی او پی) میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ بیان کے مطابق یہ دعوت امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو دی گئی تھی۔ پاکستان نے بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کی جاری کوششوں کے حصے کے طور پر کیا ہے۔

پاکستان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس بورڈ کا قیام غزہ میں مستقل جنگ بندی، فلسطینیوں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد میں بڑے پیمانے پر اضافے اور جنگ زدہ علاقے کی تعمیرِ نو کے لیے ٹھوس اقدامات کا باعث بنے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کو توقع ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ایک معتبر اور وقت کے تعین کے ساتھ جڑے سیاسی عمل کے ذریعے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول میں مددگار ثابت ہوگا۔

پاکستان نے ایک بار پھر 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد، خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ پاکستان نے ان مقاصد کے حصول اور فلسطینی عوام کے دکھوں کے خاتمے کے لیے بورڈ آف پیس کے رکن کی حیثیت سے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.