BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے انٹرسٹ ریٹ سویپ (آئی آر ایس) پر عمل درآمد کیا جس کے تحت پاکستان موبائل کمیونیکیشنز لمیٹڈ (جاز) کے ساتھ 75 ارب روپے (تقریباً 270 ملین امریکی ڈالر) کا لین دین کیا گیا۔

یہ معاہدہ جو جمعہ کو ہوا، ٹیلی کام آپریٹر کے فلوٹنگ ریٹ قرضے کو فکسڈ ریٹ کی ذمہ داری میں تبدیل کرتا ہے۔

بروکریج ہاؤس عارف حبیب لمیٹڈ نے پیر کو جاری کردہ ایک نوٹ میں کہا کہ اس اقدام سے کمپنی کے لیے اخراجات کا واضح تعین اور طویل مدتی مالیاتی منصوبہ بندی میں یقینی صورتحال پیدا ہوگی۔

بروکریج ہاؤس نے مزید بتایا کہ موجودہ فلوٹنگ ریٹ قرض پر بینچ مارک کائبور آخری بار نومبر 2025 میں ری سیٹ کیا گیا تھا جس کے بعد قرض کی مجموعی لاگت 11.5 فیصد سے 12.0 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شرحِ سود کو فکس (مستقل) کرکے جاز نے اپنے اخراجات کے بارے میں پیش گوئی کو یقینی بنالیا ہے اور خود کو مستقبل میں شرح سود میں ممکنہ اضافے کے خطرات سے محفوظ کرلیا ہے۔

اے ایچ ایل نے مزید بتایا کہ فلوٹنگ ریٹ میں ہر 50 سے 200 بیسس پوائنٹس کی کمی کی صورت میں یو بی ایل کو سالانہ تقریباً 0.38 سے 1.50 ارب روپے کا مجموعی (ٹیکس سے قبل) فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ لین دین پاکستان کی ڈیریویٹوز مارکیٹ کی ساخت میں گہرائی لانے کی علامت ہے اور درمیانی مدت میں شرحِ سود میں کمی کے رجحان پر اداروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

عارف حبیب لمیٹ کا کہنا ہے کہ اپنے بیلنس شیٹ کیپٹل کو استعمال کیے بغیر طویل مدتی فکسڈ ریٹ رسک لے کر یو بی ایل درحقیقت خود کو مستقل بنیادوں پر کم شرحِ سود والے نظام کے لیے تیار کر رہا ہے۔ یہ ایک ایسا اشارہ ہے جو پورے بینکنگ سیکٹر کے قیمتوں کے تعین کے رویے پر اثر انداز ہو سکتا ہے اور درمیانی سے طویل مدتی بانڈ ییلڈز میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کارپوریٹ اداروں کے لیے یہ لین دین لائیبلیٹی میجمنٹ میں بڑھتی ہوئی مہارت کو ظاہر کرتا ہے جبکہ بینکوں کے لیے یہ روایتی قرضہ جات سے ہٹ کر رسک پر مبنی آمدنی کا ایک نیا راستہ کھولتا ہے جو ممکنہ طور پر ان کی مجموعی آمدنی کے ذرائع کو متنوع بنا سکتا ہے۔

Comments

Comments are closed.