BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید اضافہ

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 279.95 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 279.95 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 279.96 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر امریکی ڈالر جمعہ کو مسلسل تیسرے ہفتے بھی اضافے کی جانب گامزن رہا۔ یہ بہتری امریکہ کے مثبت معاشی اعدادوشمار کے بعد سامنے آئی جس نے فیڈرل ریزرو کی جانب سے مستقبل قریب میں شرح سود میں کمی کی توقعات کو کم کردیا ہے۔

بے روزگاری کے ہفتہ وار اعدادوشمار میں غیر متوقع کمی کے بعد گزشتہ رات ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور ایشیائی مارکیٹ میں صبح کے کاروبار کے دوران بھی یہ مستحکم رہا۔ دوسری جانب، جاپانی ین ایسی سطح پر برقرار رہا جہاں اپنی کرنسی کے دفاع کے لیے جاپان کی جانب سے کرنسی مارکیٹ میں مداخلت کا خطرہ موجود تھا۔

روزگار کے بہتر ہوتے ہوئے اعداد و شمار اور مرکزی بینک کے پالیسی سازوں کی جانب سے مہنگائی پر تشویش کے اظہار کے بعد، فیڈ فنڈز فیوچرز نے شرح سود میں اگلی کٹوتی کی توقعات کو جون تک مؤخر کر دیا ہے۔

ڈالر انڈیکس معمولی تبدیلی کے ساتھ 99.36 پر برقرار رہا اور رواں ہفتے 0.2 فیصد اضافے کی جانب بڑھتا دکھائی دیا۔ یورو 1.1607 ڈالر پر مستحکم رہا۔

جاپانی ین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 0.05 فیصد مضبوط ہو کر 158.58 ین فی ڈالر پر پہنچ گیا تاہم مجموعی طور پر اس ہفتے تقریباً 0.5 فیصد کمی کا امکان ہے۔

Comments

Comments are closed.