BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

کراچی پورٹ ٹرسٹ میں فیری ٹرمینل کا افتتاح

  • فیری سروس معاشی مواقع ، سیاحت کے فروغ اور علاقائی رابطوں کا ذریعہ ثابت ہوگی ، وفاقی وزیربحری امور
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں فیری ٹرمینل کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے اس اقدام کو علاقائی اور ساحلی سیاحت کے فروغ اور پاکستان کی بلیو اکانومی (سمندری معیشت) کو مضبوط بنانے کی جانب ایک سنگ میل قرار دیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ فیری سروس کا آغاز پاکستان میں جدید، محفوظ اور پائیدار بحری مسافر ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کے دیرینہ خواب کی تعبیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سروس، جس کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے وزیراعظم کے اس وژن کے عین مطابق ہے جس کا مقصد سمندری معیشت کی وسیع صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا اور بحری سرگرمیوں کو وسعت دینا ہے۔

جنید انور چوہدری نے مزید کہا یہ فیری سروس محض نقل و حمل کا ایک ذریعہ نہیں بلکہ معاشی مواقع، سیاحت کے فروغ اور علاقائی رابطوں کا ایک گیٹ وے ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں جاری کیا گیا فیری سروس کا پہلا لائسنس ہے جو بحری شعبے کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فیری ٹرمینل کے افتتاح سے کاروباری برادری کے اعتماد اور بھروسے میں مزید اضافہ ہوگا۔ سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مزید تاجروں نے فیری سروس کے لائسنس حاصل کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ نجی شعبے کی شرکت سے بحری سیاحت میں تیزی آئے گی، جس سے روزگار، ہاسپیٹلٹی (ہوٹلنگ)، ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ صنعتوں کے لیے نئی راہیں کھلیں گی۔

انہوں نے کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ پاکستانی بندرگاہوں کے ساتھ کاروبار کرنے کے لیے جدید خیالات اور تجاویز لے کر آگے آئیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہم نئے تصورات اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں اور وزارت ان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور تعاون اور سہولت فراہم کرے گی۔

انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی جلد ہی ایک جدید ترین انڈسٹریل زون کے منصوبے کی نقاب کشائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مجوزہ صنعتی زون صنعتی سرگرمیوں، برآمدات اور معاشی ترقی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

Comments

Comments are closed.