BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.08%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.97 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.29 Decreased By ▼ -0.50 (-0.95%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.01 Decreased By ▼ -0.55 (-2.81%)
HBL 305.80 Decreased By ▼ -0.30 (-0.1%)
HUBC 200.40 Decreased By ▼ -1.02 (-0.51%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.57 Decreased By ▼ -1.59 (-1.71%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.69 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.35 Decreased By ▼ -1.67 (-1.8%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.29 Decreased By ▼ -0.52 (-2.18%)
TELE 7.58 Decreased By ▼ -0.22 (-2.82%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

سیفکو گروپ کا عزم نو کے ساتھ 2026 کا استقبال : خواتین کی معاشی شمولیت اور پائیدار ترقی کو وژن قرار دے دیا

  • بنگلہ دیش، بھارت اور نیپال میں خواتین کی لیبر فورس میں شمولیت 30 سے 45 فیصد ، پاکستان اس دوڑ میں پیچھے ، ڈاکٹر سلیمان ابڑو
شائع اپ ڈیٹ

سماجی ترقی اور مالیاتی خدمات کے صف اول کے ادارے سیفکو گروپ نے نئے سال کا استقبال کرتے ہوئے 2025 کو ڈاکٹر سلیمان جی ابڑو کی قیادت میں قومی اور عالمی سطح پر ایک سنگ میل قرار دیا۔ گروپ کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ، ڈیجیٹل تبدیلی، اسلامی فنانسنگ، واش (ڈبلیواے ایس ایچ ) فنانسنگ اور اختراعی مصنوعات کے شعبوں میں کیے گئے اقدامات کو اثر انگیز ترقی کا معیار قرار دے کر سراہا گیا۔

عملے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیمان ابڑو نے جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کے لیے خواتین کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے تقابلی جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ جہاں بنگلہ دیش، بھارت اور نیپال میں خواتین کی لیبر فورس میں شرکت 30 سے 45 فیصد کے درمیان ہے، وہیں پاکستان اب بھی اس دوڑ میں پیچھے ہے۔

انہوں نے بنگلہ دیش کی کامیابی کا حوالہ دیا جس نے خواتین کی افرادی قوت میں شرکت کو 21 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد سے زائد کر دیا ہے، خاص طور پر ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے شعبے میں جہاں 30 لاکھ سے زائد خواتین برسرِ روزگار ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو بھی سماجی تحفظ، مالیاتی رسائی اور معاون پالیسیوں کے ذریعے خواتین تاجروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر سلیمان ابڑو نے ایسے ادارے بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا جن کے اثرات نسل در نسل منتقل ہوں اور سیفکو کی ٹیموں پر زور دیا کہ وہ تمام شعبوں میں منظم اور طویل مدتی حکمت عملیوں پر عمل درآمد کریں۔

سیفکو مائیکرو فنانس کمپنی (ایس ایم سی ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر سید سجاد علی شاہ نے 2025 کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ گروپ کو قومی مالیاتی اور ماحولیاتی پالیسی کے فورمز پر کلیدی مشیر کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے جبکہ اس کا عالمی دائرہ کار بھی وسیع ہوا ہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ 2026 میں تمام طبقوں کی شمولیت، پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ پر مبنی اقدامات پر توجہ دی جائے گی ،تاکہ پاکستان اور اس سے باہر جدت اور مالیاتی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔

Comments

Comments are closed.