BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
بی آر ریسرچ

پاکستان میں غیر منظم ٹریڈنگ کا فروغ ، تحفظ کے بغیر تیزی

  • غیر منظم ٹریڈنگ کا بڑھتا رجحان ملک میں ٹیکنالوجی، مراعات اور ریگولیشن کے فقدان کا نتیجہ ہے
شائع January 2, 2026 اپ ڈیٹ January 2, 2026 04:21pm

پاکستان کی مالیاتی منڈیاں تیزی سے بدل رہی ہیں لیکن یہ تبدیلی ہمیشہ متوازن نہیں ہوتی۔ ٹیکنالوجی نے سرمایہ کاری تک رسائی کو آسان بنا دیا ہے۔ ایک اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ کنکشن کے ذریعے اب تقریباً ہر کوئی ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھول سکتا ہے یا ایسی ایپس ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے جو عالمی منڈیوں تک رسائی کا وعدہ کرتی ہیں۔

اصولی طور پر یہ ایک مثبت پیش رفت ہے کیونکہ زیادہ رسائی کا مطلب مالیاتی منڈیوں میں وسیع تر شرکت ہے،تاہم عملی طور پر اس تیز رفتار ڈیجیٹلائزیشن نے کئی سنگین خطرات بھی پیدا کر دیے ہیں۔ غیر منظم ٹریڈنگ ایپس اور غیر رسمی ڈیجیٹل اسکیمیں اب مرکزی دھارے کا حصہ بن چکی ہیں اور انہیں پیشہ ورانہ انداز میں مشتہر کر کے معمول کے عمل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

قانونی حقیقت سادہ ہے چاہے مارکیٹ نہ ہو

قانونی نقطہ نظر سے پاکستان کا ٹریڈنگ فریم ورک بالکل واضح ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملک کی واحد اسٹاک ایکسچینج ہے جبکہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی فیوچرز ٹریڈنگ کے لیے واحد مجاز ادارہ ہے۔ یہ دونوں ایس ای سی پی کی نگرانی میں کام کرتے ہیں، جبکہ غیر ملکی زرِ مبادلہ اسٹیٹ بینک کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ یہ ڈھانچہ ٹریڈنگ کو مرکزی بنانے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بنایا گیا ہے لیکن ریٹیل سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تعداد اس فریم ورک سے بالکل باہر کام کر رہی ہے۔

ریگولیٹڈ مارکیٹس سست کیوں لگتی ہیں اور یہ کیوں اہم ہے؟

عام شکایت یہ ہے کہ قانونی مارکیٹس سست اور پیچیدہ ہیں۔ اکاؤنٹ کھولنے میں وقت لگتا ہے اور دستاویزات کی بھرمار ہوتی ہے۔ ریگولیٹڈ اداروں نے خود کو جدید بنانے میں سستی دکھائی ہے لیکن یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ یہ نظام اس طرح کام کیوں کرتا ہے۔ شناخت کی جانچ اور دستاویزی کارروائی دانستہ طور پر دھوکہ دہی روکنے اور سرمایہ کاروں کو چھپے ہوئے خطرات سے بچانے کے لیے رکھی گئی ہے۔ ریگولیشن دانستہ طور پر رفتار کے بجائے گورننس کو ترجیح دیتی ہے۔ پی ایم ای ایکس جیسے ریگولیٹڈ ایکسچینجز صرف ٹریڈنگ کی جگہ نہیں بلکہ ملک کے مالیاتی ڈھانچے کا حصہ ہیں جہاں قیمتوں کا تعین شفاف ہوتا ہے۔

غیر منظم پلیٹ فارمز درحقیقت پیسہ کیسے کماتے ہیں؟

یہ سمجھنا غلط ہے کہ یہ تمام پلیٹ فارم صرف براہِ راست دھوکہ دہی یا اسکیم ہیں۔ بہت سے پلیٹ فارمز ایک بند نظام (کلوزڈ سسٹم ) کے تحت کام کرتے ہیں جہاں قیمتوں اور لین دین پر ان کا مکمل کنٹرول ہوتا ہے۔ شروع میں صارفین کو اعتماد دلانے کے لیے تھوڑی رقم نکالنے کی اجازت دی جاتی ہے لیکن جیسے ہی سرمایہ کاری بڑھتی ہے رقم کی واپسی پر پابندیاں لگ جاتی ہیں یا اکاؤنٹس منجمد کر دیے جاتے ہیں۔ یہ ماڈل وہاں زیادہ پھلتا پھولتا ہے جہاں مالیاتی خواندگی کی کمی ہو اور لوگ محتاط تصدیق کے بجائے سماجی توثیق پر بھروسہ کریں۔

خطرات کو نارمل بنانے میں سوشل میڈیا کا کردار

سوشل میڈیا انفلواینسرز اور کامیابی کی فرضی کہانیوں نے غیر منظم ٹریڈنگ کو ایک آسان اور منافع بخش کام بنا کر پیش کیا ہے۔ قانونی مارکیٹس اس چمک دمک کا مقابلہ نہیں کر پاتیں کیونکہ وہ منافع کی ضمانت نہیں دے سکتیں اور نہ ہی خطرات کو مکمل ختم کر سکتی ہیں۔ نتیجے کے طور پر ڈیجیٹل دنیا میں ان کا محتاط لہجہ دب جاتا ہے اور گمراہ کن مگر پُرکشش پیغامات جیت جاتے ہیں۔

صرف تنبیہات ہی کافی کیوں نہیں رہیں؟

پاکستان کے ریگولیٹرز نے بارہا غیر قانونی پلیٹ فارمز کے بارے میں عوامی انتباہات جاری کیے ہیں، لیکن ان کا اثر محدود رہا ہے۔ ایک وجہ یہ ہے کہ یہ وارننگز سرمایہ کار تک اس وقت پہنچتی ہیں جب وہ پہلے ہی ان گروپس کا حصہ بن کر جذباتی طور پر سرمایہ کاری کر چکا ہوتا ہے۔ دوسری وجہ اداروں پر اعتماد کی کمی ہے، جہاں لوگ سست اور غیر مانوس قانونی نظام کے بجائے تیز رفتار متبادل کو ترجیح دیتے ہیں۔

مالیاتی نظام کے لیے پوشیدہ نقصانات

غیر منظم ٹریڈنگ سے ہونے والا نقصان انفرادی نقصان سے کہیں زیادہ ہے۔ جب گھریلو بچتیں غیر قانونی پلیٹ فارمز پر جاتی ہیں تو وہ دستاویزی مالیاتی نظام سے نکل جاتی ہیں۔ اس سے سرمایہ کاری کا عمل کمزور ہوتا ہے اور پالیسی سازوں کے لیے دستیاب ڈیٹا محدود ہو جاتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ کہ جب لوگ ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ کھاتے ہیں تو وہ مستقبل میں قانونی مارکیٹوں سے بھی دور ہو جاتے ہیں، جو طویل مدتی مالیاتی شمولیت کے لیے نقصان دہ ہے۔

مستقبل کے لیے درست توازن کی تلاش

پاکستان کے لیے اصل چیلنج ریگولیشن اور جدت کے درمیان درست توازن تلاش کرنا ہے۔ ریگولیٹڈ مارکیٹس کو جدید بنانے، اکاؤنٹ کھولنے کے عمل کو سادہ کرنے اور ڈیجیٹل انٹرفیس کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی ریگولیٹرز کو یہ واضح طور پر بتانا ہوگا کہ یہ حفاظتی اقدامات کیوں ضروری ہیں، کیونکہ لوگ اس وقت رکاوٹوں کو قبول کرتے ہیں جب انہیں معلوم ہو کہ یہ انہیں کس خطرے سے بچا رہی ہیں۔

یہ ایک ساختی مسئلہ ہے، اخلاقی ناکامی نہیں

پاکستان میں غیر منظم ٹریڈنگ کا فروغ محض غیر ذمہ دار سرمایہ کاروں کا قصور نہیں، بلکہ یہ ٹیکنالوجی، مراعات اور ریگولیشن کے درمیان ہم آہنگی کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ سرمایہ کاروں کے لیے سبق واضح ہے کہ پاکستان میں قانونی ٹریڈنگ صرف لائسنس یافتہ اداروں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اس فریم ورک سے باہر ہر چیز آسان تو لگ سکتی ہے لیکن تحفظ کے بغیر یہ تیزی صرف ایک ایسا خطرہ ہے جس کا احساس بہت دیر سے ہوتا ہے۔

Comments

200 حروف