BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

کراچی کو ترقی یافتہ اور جدید شہر بنانے کے لیے پرعزم ہیں، شرجیل انعام میمن

  • شہر میں سڑکوں اور ٹریفک کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے 194 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، سینئر صوبائی وزیر
شائع اپ ڈیٹ

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کراچی کو نہ صرف سندھ بلکہ پاکستان کا سب سے ترقی یافتہ اور جدید شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

حکومت سندھ کراچی کی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، کراچی کی ترقی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔

ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہر کی بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت اور دیگر اہم شعبوں پر کام جاری ہے تاکہ کراچی کو ایک جدید، پائیدار اور شمولیتی شہر بنایا جا سکے، کراچی میں سڑکوں اور ٹریفک کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے مجموعی طور پر 194 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے شاہراہِ بھٹو کوریڈور، ملیر ندی پل اور مختلف انڈر پاسز و فلائی اوورز پر کام جاری ہے، شاہراہ بھٹو، ملیر ندی پل، انڈر پاسز اور فلائی اوورز کے منصوبے ٹریفک کے دباؤ کو کم کریں گے اور شہر کی مجموعی آمد و رفت بھی تیز ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے اہم منصوبوں پر کام مارچ تک شروع ہو جائے گا، معیار اور وقت کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں 9 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں کی توسیع اور نئے میڈیکل کالجز کے قیام کے لیے 300 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، 155.34 ارب روپے کے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے ریڈ، ییلو اور اورنج لائن کے لیے وقف ہیں۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کے شہری ہر شعبے میں ترقی کی تبدیلی محسوس کریں، ہمارا ہر منصوبہ، ہر روپیہ، کراچی کے باشندوں کی زندگیوں میں بہتری، سہولیات اور خوشحالی لانے کے لیے وقف ہے، کراچی کے لیے حکمت عملی میں پائیدار انفرااسٹرکچر، معیاری تعلیم، صحت کی بہترین سہولیات، جدید ماس ٹرانزٹ، صاف پانی اور محفوظ ہاؤسنگ شامل ہیں۔

Comments

Comments are closed.