BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

پاک بحریہ میں دوسرے پی این ایس خیبر کی شمولیت، ترک صدر کا دفاعی پیداوار میں تعاون بڑھانے پر زور

  • پاک بحریہ اور ترک بحریہ کے درمیان دو طرفہ روابط ہماری پائیدار اور گہری شراکت داری کے عکاس ہے ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف
شائع اپ ڈیٹ

پاک بحریہ کے دوسرے ملجم کلاس جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب استنبول نیول شپ یارڈ، ترکیہ میں منعقد ہوئی۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اس تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر رجب طیب اردوان نے پاکستان اورترکیہ کے بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مثالی قرار دیا اور مستقبل میں دفاعی پیداوار کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ادھر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس اسفات، استنبول نیول شپ یارڈ اور پی این ملجم جہازوں کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور تعمیر میں شامل دیگر کمپنیوں کی اپنے کام میں مہارت اور لگن کا اعتراف کیا۔ نیول چیف نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین مضبوط دفاعی شراکت داری کو سراہا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ اور ترک بحریہ کے درمیان دو طرفہ روابط نہ صرف دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ یہ ہماری پائیدار اور گہری شراکت داری کے عکاس بھی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر ترک صدر نے جہاز کا دورہ کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے جہاز کے عملے سے ملاقات بھی کی۔

دورے کے دوران ترک صدر اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے علاقائی بحری سیکیورٹی صورتحال اور مستقبل میں پاک بحریہ اور ترک بحری افواج کے مشترکہ اقدامات کے مواقع پر بات چیت کی۔​

یہ جہاز جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز، ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہیں، پاکستان کے لیے چار ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر کا معاہدہ 2018 میں وزارتِ دفاعی پیداوار پاکستان اور ایم ایس اسفات ترکیہ کے درمیان طے پایا تھا، جس کے تحت دو جہاز ترکیہ میں اور بقیہ دو پاکستان میں تیار کیے جانے تھے۔

پی این ایس خیبر کی کمیشننگ کے ساتھ ہی ترکیہ میں دونوں جہازوں کی تعمیر کا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔

ادھر وزیراعظم  نے کہا کہ پی این ایس خیبر کی شمولیت سے پاکستان کا سمندری سرحدوں کے تحفظ مزید مضبوط ہو گا،  پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون باہمی اعتماد اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔

وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ بحری قوت اور صلاحیت میں اضافہ پاکستان کی معیشت، تجارت اور سمندری راستوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.