BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

افغانستان کو فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا،علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب
شائع اپ ڈیٹ

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افغانستان کو واضح اور سخت انتباہ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے بینر تلے پاکستان میں دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کی اکثریت افغان باشندوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کابل (افغان حکومت) پر زور دیا کہ وہ فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔

علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ افغانستان عسکریت پسندی کے معاملے پر اپنا مبہم رویہ برقرار نہیں رکھ سکتا، افغانستان کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے یا خوارج کے ساتھ۔۔

اپنے جامع خطاب میں آرمی چیف نے پاکستان کے داخلی سکیورٹی چیلنجز، علاقائی جغرافیائی سیاسی ماحول، فوجی تیاری اور قوم سازی میں دین وعلم کے کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ وہ معاشرے جو اپنے علمی روایات اور آباؤ اجداد کی علمی وراثت کو ترک کرتے ہیں، تاریخی طور پر زوال پذیر ہوچکے ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشت گردی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عسکری تشدد پاکستان کے شہریوں، بشمول خواتین اور بچوں کے خلاف افغانستان کے طالبان کی حمایت کے ساتھ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ فتنہ الخوارج کی جو تشکیلیں افغانستان سے آتی ہیں ان میں 70 فیصد افغانی شامل ہیں۔

عسکریت پسندی کے مذہبی پہلو پر بات کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ اسلامی ریاست میں جہاد کا اعلان یا فتویٰ جاری کرنے کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر کی جانب سے اس اختیار کو اپنے لیے استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کو اسلامی تعلیمات کی تحریف سمجھا جائے گا۔

فیلڈ مارشل نے قرآن مجید کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کی نظریاتی بنیادوں اور عالمی کردار کی وضاحت کی۔

انہوں نے پاکستان اور 1,400 سال قبل قائم ہونے والی اسلامی ریاست مدینہ کے درمیان مماثلتیں بیان کیں اور کہا کہ دونوں کا قیام رمضان میں ہوا اور دونوں کی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھی گئی جبکہ ہجرت نے ان کے قیام میں مرکزی کردار ادا کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دو مقدس مساجد کا محافظ ہونے کا شرف عطا کیا ہے، آپریشن بنیان المرصوص میں اللّٰہ کی مدد آتے ہوئے دیکھی اور محسوس کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی پشت پناہی سے دہشت گردی کے ذریعے ہمارے معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.