BR100 Increased By (1.2%)
BR30 Increased By (1.12%)
KSE100 Increased By (0.74%)
KSE30 Increased By (0.73%)
BAFL 57.80 Increased By ▲ 0.60 (1.05%)
BIPL 27.28 Increased By ▲ 0.39 (1.45%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.71 (2.11%)
CNERGY 10.89 Increased By ▲ 0.28 (2.64%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.35 (1.94%)
DGKC 210.60 Increased By ▲ 0.70 (0.33%)
FABL 101.18 Increased By ▲ 2.23 (2.25%)
FCCL 54.90 Increased By ▲ 1.16 (2.16%)
FFL 16.76 Increased By ▲ 0.30 (1.82%)
GGL 25.09 Increased By ▲ 1.27 (5.33%)
HBL 304.74 Increased By ▲ 2.32 (0.77%)
HUBC 222.00 Increased By ▲ 3.06 (1.4%)
HUMNL 10.57 Increased By ▲ 0.03 (0.28%)
KEL 7.41 Increased By ▲ 0.13 (1.79%)
LOTCHEM 29.90 Increased By ▲ 0.25 (0.84%)
MLCF 96.74 Increased By ▲ 0.38 (0.39%)
OGDC 319.83 Increased By ▲ 1.61 (0.51%)
PAEL 43.35 Increased By ▲ 1.58 (3.78%)
PIBTL 17.10 Increased By ▲ 0.29 (1.73%)
PIOC 300.99 Increased By ▲ 4.37 (1.47%)
PPL 222.90 Increased By ▲ 2.73 (1.24%)
PRL 52.16 Increased By ▲ 3.11 (6.34%)
SNGP 108.05 Increased By ▲ 1.92 (1.81%)
SSGC 29.50 Increased By ▲ 0.36 (1.24%)
TELE 8.96 Increased By ▲ 0.14 (1.59%)
TPLP 13.10 Increased By ▲ 0.59 (4.72%)
TRG 60.48 Increased By ▲ 0.26 (0.43%)
UNITY 10.57 Increased By ▲ 0.55 (5.49%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
پاکستان

بی بی سی نیوز اردو کا ’جہاں نما ‘ آج نیوز ٹی وی پر

  • پیر تا جمعہ شام 7:30 بجے نشر ہونے والا 18 منٹ کا پروگرام عالمی و علاقائی خبریں، موسم، سائنس، ٹیکنالوجی اور ثقافت کے موضوعات ناظرین تک پہنچائے گا
شائع اپ ڈیٹ

بی بی سی نیوز اردو نے پاکستان کے ٹی وی چینل آج نیوز پر ’جہاں نما‘ کے نام سے پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔یہ پروگرام آج نیوز پر پیر سے جمعہ تک پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے نشر ہو گا۔ یہ پروگرام بی بی سی نیوز اردو کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے سے دستیاب ہوگا۔

لندن سے تیار ہونے والے اس پروگرام کے مرکزی میزبان بی بی سی کے خالد کرامت اور ثمرہ فاطمہ ہیں، جسے بی بی سی نیوز اردو کے رپورٹرز کے وسیع نیٹ ورک کی مدد سے بنایا گیا ہے۔

18 منٹ کے اس پروگرام میں عالمی اور علاقائی خبریں پیش کی جائیں گی جو حالاتِ حاضرہ سمیت موسم، سائنس، ٹیکنالوجی اور ثقافت جیسے موضوعات بھی ناظرین تک پہنچائے گا۔

اس پروگرام میں پیش کی جانے والی کہانیوں میں تصدیق شدہ اعداد و شمار اور تجزیہ مصدقہ ڈیٹا اور تجزیہ شامل ہو گا۔

بی بی سی نیوز اردو کے ایڈیٹر آصف فاروقی کہتے ہیں کہ ہم غیر جانب دارانہ، درست اور نتیجہ خیز صحافت کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ اسی لیے جہاں نما بی بی سی کا قابل بھروسہ معیار لے کر آ رہا ہے جو کہانی سنانے کے جدید انداز اور ہماری رپورٹنگ کا امتزاج پیش کرے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ تیزی سے بدلتی ہوئی میڈیا کی دنیا میں ہماری کوشش ہے کہ اپنے ناظرین کو سب سے اہم خبریں جاننے اور سمجھنے میں مدد فراہم کریں۔

آج نیوز کے چیف آپریٹنگ آفیسر شہاب زبیری کہتے ہیں کہ ’ہماری اسٹریٹجک سمت اپنے ناظرین کو مسلسل بہتر خدمات فراہم کرنے پر مبنی ہے۔ بی بی سی نیوز اردو کے ساتھ شراکت داری کی وجہ سے ہم عالمی سطح پر معزز اور قابل اعتماد برانڈ کا سب سے اعلیٰ مواد ناظرین تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارا اس شراکت داری کا حصہ بننے کا فیصلہ اس بات کی عکاسی ہے کہ ہم اپنے ناظرین کے لیے واضح اور بامقصد مواد فراہم کریں گے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب غلط معلومات میڈیا انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔ ہم بی بی سی کے ساتھ ایک طویل اور دیرپا تعلق چاہتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.