سعودی کمپنی نجد گیٹ وے سامبا بینک پاکستان میں اکثریتی حصص حاصل کرنے کی خواہاں
- نجد گیٹ پاکستان کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے
سعودی نیشنل بینک (ایس این بی) جو کہ سامبا بینک لمیٹڈ کا اکثریتی شیئر ہولڈر ہے، کو نجد گیٹ وے ہولڈنگ کمپنی کی طرف سے ایک پیشکش موصول ہوئی ہے۔یہ پیشکش سامبا بینک پاکستان میں ایس این بی کے پورے حصص کی خریداری کے لیے ہے جو کہ بینک کے جاری کردہ حصص کا تقریباً 84.51 فیصد بنتا ہے۔
سامبا بینک نے یہ پیشرفت جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج کو جاری نوٹس میں ظاہر کی۔
سعودی نیشنل بینک نے جو کہ سامبا بینک لمیٹڈ کا اکثریتی شیئر ہولڈر ہے، مطلع کیا ہے کہ انہیں نجد گیٹ وے ہولڈنگ کمپنی کی طرف سے ایک نان بانڈنگ آفر موصول ہوئی ہے جو سامبا بینک لمیٹڈ میں ایس این بی کے 100 فیصد حصص کو فروخت کرنے کی مجوزہ تجویز سے متعلق ہے، یہ حصہ سامبا پاکستان کے تقریباً 84.51 فیصد حصص کی نمائندگی کرتا ہے۔
تاہم سعودی نیشنل بینک نے یہ واضح کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ لین دین یا اس سے متعلقہ عمل سے متعلق کوئی بھی فیصلہ، بشمول ’معقول جانچ پڑتال کے مقاصد کے لیے معلومات تک رسائی، اندرونی اور ریگولیٹری منظوریوں اور حتمی معاہدوں پر عمل درآمد سے مشروط ہوگا۔
نجد گیٹ وے ہولڈنگ کمپنی ایک سعودی سرمایہ کاری گروپ ہے جس کی قیادت چیئرمین پرنس منصور بن محمد السعود کر رہے ہیں اور یہ پاکستان کے اہم شعبوں، خاص طور پر زراعت اور ٹیکنالوجی میں فعال سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
اکتوبر 2024 میں نجد گیٹ وے نے برلانز گروپ جو پاکستان میں قائم ایک ٹیکنالوجی گروپ ہے کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تاکہ سعودی عرب میں ٹیکنالوجی حل کو وسعت دی جاسکے اور پاکستان میں پائیدار توانائی اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکے۔
گزشتہ سال نومبر میں بینک الفلاح لمیٹڈ نے سامبا بینک لمیٹڈ میں اکثریتی حصہ خریدنے کے لیے پی اے آئی واپس لے لیا۔
یہ پیش رفت اس کے بعد سامنے آئی جب ایس این بی نے سامبا پاکستان میں اپنے حصص کی فروخت کے منصوبے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
2021 میں سامبا بینک کو ایک کنسورشیم کی جانب سے بینک کے 84.51 فیصدپیڈ اپ کیپٹل کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے مضبوط ارادے کی پیشکش موصول ہوئی تھی، یہ کنسورشیم مندرجہ ذیل اراکین پر مشتمل تھا: سامبا بینک لمیٹڈ کی انتظامیہ کے شریک اراکین۔ فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، گلف اسلامک انویسٹمنٹ ایل ایل سی۔
تاہم وہ معاہدہ کامیاب نہیں ہوسکا۔

























Comments
Comments are closed.