سعودی آرمی چیف اور فیلڈ مارشل کے درمیان دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ مسلح افواج کی طویل المدتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا
پاکستان اور سعودی عرب نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجہانی کے درمیان ملاقات کے موقع پر دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے امکانات پر بات چیت کی۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ مسلح افواج کے طویل المدتی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کا عزم دہرایا۔
آرمی چیف نے موجودہ سطح کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تربیت، صلاحیت سازی اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں جاری مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔
مہمان کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور علاقائی امن و استحکام میں اس کے کردار کو سراہا۔
اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل الجہانی کو جی ایچ کیو پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔






















Comments
Comments are closed.