BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کھیل

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمینز اور ہیزل ووڈ ایک اور ایشز ٹیسٹ سے محروم

کمینز اسکواڈ کے ساتھ سفر کریں گے، جیسا پرتھ میں کیا تھا ، کرکٹ آسٹریلیا
شائع اپ ڈیٹ

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز اور فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ چوٹ کے باعث ایک اور ایشز ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے، جبکہ اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ، جنہیں پرتھ میں کمر کی تکلیف ہوئی تھی برسبین میں دوسرے میچ کے لیے بغیر کسی تبدیلی کے اسکواڈ میں شامل رہے۔

اس سلسلے میں پرتھ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دینے کے بعد آسٹریلیا 1-0 سے آگے ہے اور ٹیم کی قیادت اسٹینڈ ان کپتان اسٹیو اسمتھ کریں گے، جبکہ مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ اور بریندن ڈوگیٹ پر مشتمل پیس اٹیک کی قیادت کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کمینز اسکواڈ کے ساتھ سفر کریں گے، جیسا کہ انہوں نے پرتھ میں کیا تھا، حالانکہ وہ میچ کھیلنے کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

کمینز کی عدم شمولیت کا فیصلہ اس وقت آیا جب آسٹریلیا کے کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا تھا کہ انہیں گیبا میچ کے لیے اپنی فٹنس ثابت کرنے کے لیے آخری لمحے تک وقت دیا جائے گا، جو 4 دسمبر سے شروع ہو رہا ہے۔

کمینز جولائی میں کیریبین میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلیا کی فتح کے بعد سے لمبر اسٹریس انجری کے باعث فٹ نہیں ہیں۔

ہیزل ووڈ، جو کمینز اور اسٹارک کے ساتھ آسٹریلیا کے فاسٹ بالروں میں شامل ہیں، ہیمسٹرنگ چوٹ سے روبہ صحت ہورہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ پرتھ میں شریک نہیں ہو سکے۔

اگرچہ کمینز نے جمعہ کو سڈنی میں نیٹس سیشن میں تقریبا مکمل طاقت سے بولنگ کی، ہیزل ووڈ نے مختصر رن اپس سے بولنگ کی، ساتھ ہی ریزرو سمر سین شرابٹ بھی ہیمسٹرنگ انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔

خواجہ کو پرتھ ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کے باعث اوپننگ سے ہٹانے کے بعد اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔ 38 سالہ بلے باز کی پوزیشن زیرِ غور ہے، تاہم ٹریوس ہیڈ کی میچ جیتنے والی 123 رنز کی اوپننگ نے خواجہ کو اوپننگ آرڈر میں برقرار رکھنے کے حق میں بحث کو تقویت دی ہے۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ:

اسٹیو اسمتھ (کپتان)، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، بریندن ڈوگیٹ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشانگ، نیتھن لائیون، مائیکل نیزر، مچل اسٹارک، جیک ویٹرالڈ، بیو ویبسٹر

Comments

Comments are closed.