BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کھیل

پرتھ ٹیسٹ، ایک صدی میں سب سے مختصر ایشز میچ، کرکٹ آسٹریلیا کو بھاری مالی نقصان

  • دو دن پر مشتمل اس میچ میں مجموعی طور پر 847 گیندیں کھیلی گئیں، یہ ایشز کی تاریخ میں تیسرے سب سے مختصر ٹیسٹ کا اعزاز رکھتا ہے
شائع November 23, 2025 اپ ڈیٹ November 23, 2025 01:55pm

پرتھ میں کھیلاجانے والا ایشز ٹیسٹ تاریخ میں آسٹریلیا میں سب سے مختصر ایشز میچ کے طور پر درج ہو گیا، جو صرف دو دنوں میں ختم ہو گیا۔ یہ میچ مجموعی طور پر 847 گیندوں پر مشتمل تھا اور ایشز کی تاریخ میں تیسرے سب سے مختصر ٹیسٹ کا اعزاز رکھتا ہے۔ انگلینڈ میں 1888 کے سیریز کے دو میچ اس سے بھی کم گیندوں پر ختم ہوئے تھے، اولڈ ٹریفورڈ میں 788 اور لارڈز میں 792 گیندوں پر۔ آسٹریلیا میں سب سے مختصر ٹیسٹ 1894/95 میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا تھا جو 911 گیندوں پر ختم ہوا۔

انگلینڈ کی بیٹنگ پوری میچ میں مشکلات کا شکار رہی اور دو اننگز میں صرف 405 گیندوں کا سامنا کیا، جو کسی بھی ایشز ٹیسٹ میں ان کی تیسرے سب سے مختصر بیٹنگ ریکارڈ کی نمائندگی کرتا ہے۔ صرف 1904 میں ایم سی جی اور 1888 میں لارڈز کے میچ اس سے کم گیندوں پر ختم ہوئے تھے۔

آسٹریلیا نے 205 رنز کا ہدف صرف 28.2 اوورز میں مکمل کیا، جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 200 یا اس سے زیادہ رنز کے سب سے تیز کامیاب چیس کے طور پر ریکارڈ ہوا، جو اوسطاً 7.23 رنز فی اوور بنتا ہے۔

تاہم، میچ کے جلد ختم ہونے نے کرکٹ آسٹریلیا پر مالی اثرات مرتب کیے ہیں۔ تیسرے اور چوتھے دن کی ٹکٹیں واپس کرنی پڑیں، جس سے کم از کم 2 ملین آسٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا، جبکہ کچھ رپورٹس میں 3 ملین ڈالر تک کا تخمینہ لگایا گیا۔ براڈکاسٹرز کو بھی کم نشریاتی وقت اور کم اشتہاری مواقع کی وجہ سے آمدنی میں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس اچانک اختتام سے براڈکاسٹرز، اسپانسرز اور مجموعی سیریز کی آمدنی متاثر ہوگی۔ گزشتہ سال بورڈ نے 11.3 ملین ڈالر کا خسارہ رپورٹ کیا تھا اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ کا جلد اختتام مقامی کرکٹ مارکیٹ پر مزید دباؤ ڈال سکتا ہے۔

Comments

Comments are closed.