BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید اضافہ

  • ڈالر کا انٹربینک ریٹ ایک پیسے کی کمی سے 280.65 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 280.65 روپے پر جاپہنچا۔

یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 280.66 روپے پر بند ہوئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی ڈالر جمعرات کو بلند رہا، جس کی وجہ فیڈ کے حالیہ منٹس میں دسمبر میں شرح سود میں کمی کے امکانات کم نظر آنا تھا۔ اس کے برعکس، جاپانی ین کمزور ہوا کیونکہ مارکیٹ کا اندازہ تھا کہ جاپان فوری طور پر اپنی کرنسی کی کمزوری کو روکنے کے لیے مداخلت نہیں کرے گا۔

یِن گزشتہ رات ایک فیصد گر کر 157.18 فی ڈالر پر دس ماہ کی نچلی سطح تک پہنچ گیا۔ اس گراؤ کا آغاز اس وقت ہوا جب فنانس منسٹر ساتسوکی کٹایاما نے کہا کہ جاپان کے گورنر کازوئو اویڈا کے ساتھ ملاقات میں کرنسی کے تبادلے پر کوئی خاص بات چیت نہیں ہوئی۔

صبح کے ابتدائی تجارتی اوقات میں ین تقریباً 157 کے گرد رہا جو سال کے آغاز کی سطح کے قریب ہے جب کہ تاجروں کا اندازہ ہے کہ جاپانی حکام ممکنہ طور پر 160 کے نشان کے قریب مداخلت کر سکتے ہیں یا اچانک اضافے کی صورت میں حرکت میں آ سکتے ہیں۔

یورو گزشتہ رات تقریباً 0.4 فیصد گر کر جمعرات کی صبح 1.1528 ڈالر پر مستحکم رہا۔ برطانوی پاؤنڈ تقریباً 0.7 فیصد گر کر دو ہفتوں کی نچلی سطح 1.3043 ڈالر پر پہنچ گیا۔

امریکی مارکیٹ میں دسمبر میں شرح سود میں کمی کے امکانات 25 فیصد سے کم ہو گئے ہیں جبکہ ایک ماہ قبل اسے تقریباً یقینی سمجھا جا رہا تھا۔

ڈالر انڈیکس گزشتہ رات 0.5 فیصد بڑھ کر اپنے 200 روزہ موونگ ایوریج سے اوپر چلا گیا اور آخری بار 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 100.17 پر رہا۔

Comments

Comments are closed.