BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا

  • ڈالر کا انٹربینک ریٹ ایک پیسے کی کمی سے 280.66 روپے کا ہوگیا
شائع November 19, 2025 اپ ڈیٹ November 19, 2025 07:41pm

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 280.66 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 280.67 پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر ایشیائی ٹریڈنگ میں جاپانی ین نے دوبارہ استحکام حاصل کیا جبکہ امریکی ڈالر اپنی اہم کرنسیوں کے مقابلے میں زیادہ تر مستحکم رہا، کیونکہ مسلسل کئی دنوں سے عالمی اسٹاک مارکیٹس میں فروخت کے بعد سرمایہ کار محفوظ اثاثوں کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔

ین نے منگل کو ڈالر کے مقابلے میں نو ماہ کی کم ترین سطح چھونے کے بعد 0.1 فیصد بہتری ریکارڈ کی اور ڈالر کے مقابلے میں 155.49 یہن پر ٹریڈ ہو ا۔

ڈالر انڈیکس 99.594 پر تقریباً بغیر تبدیلی کے رہا جو ایک ہفتے کی بلند ترین سطح کے قریب ہے، کیونکہ امریکی ٹریژری بانڈز میں خریداری بڑھ گئی ہے۔

ٹریڈرز اب فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ اجلاس میں ممکنہ مالیاتی نرمی کے امکانات پر اپنی پوزیشن بتدریج بڑھا رہے ہیں، اگرچہ شرح سود میں کمی کو مؤخر کرنے کے معاملے پر خود مرکزی بینک کے اندر موجود اختلاف کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

سی ایم ای گروپ کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق فیڈ فنڈز فیوچرز دسمبر 10 کے اجلاس میں 25 بیسس پوائنٹس کی شرح سود میں کمی کے 46.6 فیصد امکانات ظاہر کر رہے ہیں، جو ایک دن پہلے 42.4 فیصد تھے۔

تیل کی قیمتیں، جو کرنسی کی قدر کے لیے اہم اشاریہ سمجھی جاتی ہیں بدھ کو معمولی کمی دیکھی گئی کیونکہ ایک صنعتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکہ میں خام تیل کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، جس سے سپلائی زیادہ ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، تاہم روسی تیل کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی وجہ سے ایندھن کی مارکیٹ میں تنگی نے قیمتوں میں کمی کو محدود کر دیا۔

برینٹ کروڈ فیوچرز 1.81 ڈالر یا 2.8 فیصد کی کمی کے ساتھ فی بیرل 63.08 ڈالر پر بند ہوئے، جبکہ پچھلے سیشن میں یہ 1.1 فیصد بڑھ چکے تھے۔

بدھ کو بینکوں میں ڈالر کی شرح

قیمت خرید : 280.66 روپے قیمت فروخت : 280.86 روپے

**اوپن مارکیٹ کا رجحان **

اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں خریداری میں 1 پیسہ کی کمی دیکھی جبکہ فروخت کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور ڈالر 281.32 روپے خریدنے اور 281.70 روپے فروخت کرنے پر بند ہوا۔

یورو کے مقابلے میں روپیہ نے خریداری میں 32 پیسے اور فروخت میں 24 پیسے کا اضافہ دیکھا اور یورو 325.00 روپے خریدنے اور 328.08 روپے فروخت کرنے پر بند ہوا۔

متحدہ عرب امارات کے درہم کے مقابلے میں روپیہ نے خریداری میں 3 پیسے کی کمی اور فروخت میں 4 پیسے کا اضافہ دیکھا اور درہم 76.64 روپے خریدنے اور 77.40 روپے فروخت کرنے پر بند ہوا۔

اسی طرح سعودی ریال کے مقابلے میں پاکستانی روپے نے خریداری میں 2 پیسے اور فروخت میں 4 پیسے کا اضافہ دیکھا جب کہ ریال 74.90 روپے خریدنے اور 75.51 روپے فروخت کرنے پر بند ہوا۔

بدھ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتیں

قیمت خرید : 281.32 روپے قیمت فروخت : 281.70 روپے

Comments

Comments are closed.