BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 112 ملین ڈالر ریکارڈ

  • یہ خسارہ ستمبر 2025 میں 83 ملین ڈالر، اکتوبر 2024 میں 296 ملین ڈالر کے سرپلس کے بعد سامنے آیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2025 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 112 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

یہ خسارہ ستمبر 2025 میں 83 ملین ڈالر اور اکتوبر 2024 میں 296 ملین ڈالر کے سرپلس کے بعد سامنے آیا ہے۔

یہ خسارہ درآمدی بل میں نمایاں اضافے اور برآمدات میں کمی کے باعث سامنے آیا ہے ۔

اکتوبر 2025 کے دوران ملک کی مجموعی برآمدات 3.57 بلین ڈالر رہیں جو پچھلے سال اسی ماہ کے 3.71 بلین ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 4 فیصد کم ہیں۔

اکتوبر 2025 میں مجموعی درآمدات 6.32 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو پچھلے سال کے اسی ماہ کے 5.58 بلین ڈالر کے مقابلے میں سالانہ 13 فیصد سے زائد اضافہ ہے۔

اکتوبر 2025 کے دوران ترسیلات زر 3.42 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو پچھلے سال اسی ماہ کے 3.05 بلین ڈالر کے مقابلے میں سالانہ 12 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتی ہیں۔

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 733 ملین ڈالر رہا جو پچھلے سال کے اسی عرصے میں 206 ملین ڈالر کے خسارے کے مقابلے میں 256 فیصد زیادہ ہے۔

پاکستان کے بیرونی زرمبادلہ ذخائر (سی آر آر / ایس سی آر آر کے علاوہ) 14.50 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جو سالانہ 29 فیصد کے نمایاں اضافے کو ظاہر کرتے ہیں اور یہ کرنٹ اکاؤنٹ پر جاری ساختی دباؤ کے باوجود مضبوط بیرونی بفرز کی نشاندہی کرتا ہے۔

Comments

Comments are closed.