BR100 Decreased By (-0.77%)
BR30 Decreased By (-1.25%)
KSE100 Decreased By (-0.62%)
KSE30 Decreased By (-0.58%)
BAFL 56.77 Decreased By ▼ -0.10 (-0.18%)
BIPL 24.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.44%)
BOP 30.10 Decreased By ▼ -0.25 (-0.82%)
CNERGY 13.03 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.50 Decreased By ▼ -3.95 (-2.05%)
FABL 93.96 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
FCCL 52.08 Decreased By ▼ -0.71 (-1.34%)
FFL 14.55 Decreased By ▼ -0.17 (-1.15%)
GGL 19.12 Decreased By ▼ -0.44 (-2.25%)
HBL 304.89 Decreased By ▼ -1.21 (-0.4%)
HUBC 199.70 Decreased By ▼ -1.72 (-0.85%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.49 Increased By ▲ 0.03 (0.11%)
MLCF 91.30 Decreased By ▼ -1.86 (-2%)
OGDC 314.00 Decreased By ▼ -2.73 (-0.86%)
PAEL 35.25 Decreased By ▼ -0.38 (-1.07%)
PIBTL 14.69 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 240.49 Decreased By ▼ -2.72 (-1.12%)
PPL 221.50 Decreased By ▼ -5.41 (-2.38%)
PRL 91.51 Decreased By ▼ -1.51 (-1.62%)
SNGP 90.88 Decreased By ▼ -0.96 (-1.05%)
SSGC 23.28 Decreased By ▼ -0.53 (-2.23%)
TELE 7.62 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 12.71 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
TRG 56.13 Decreased By ▼ -0.43 (-0.76%)
UNITY 8.05 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار سے پوائنٹس عبور

  • شام 4 بجکر 20 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 1,354.92 پوائنٹس اضافے سے 162,012.41 پوائنٹس پر جاپہنچا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی خریداری کا سلسلہ جاری رہا۔

شام 4 بجکر 20 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 1,354.92 پوائنٹس یا 0.84 فیصد کے اضافے سے 162,012.41 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

قبل ازیں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 61 ہزار کی سطح پر بحال ہوا۔

آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، کھاد ساز کمپنیوں، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھنے میں آئی۔ او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، وافی، ایچ بی ایل اور ایم سی بی بھی مثبت زون میں ٹریڈ کرتے نظر آئے۔

باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ کارپوریٹ صورتحال کے محاذ پر کےالیکٹرک بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جمعرات کو اپنا اجلاس مؤخر کر دیا، کیونکہ ایجنڈے کے پہلے نکتے کی منظوری کے فوراً بعد ایک گروپ اجلاس سے واک آؤٹ کر گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور ایشیاپیک کے نمائندہ ڈائریکٹرز کا بنیادی مقصد کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سید مونس عبداللہ علوی کو ہٹانے سے متعلق فیصلہ کرنا تھا۔ بورڈ کے بعض اراکین کی حالیہ سرگرمیوں نے سعودی عرب کے الجمیح گروپ کو شدید برہم کر دیا ہے جو پہلے ہی اسلام آباد کو 2 ارب ڈالر کا قانونی نوٹس بھجوا چکا ہے۔

گزشتہ روز (جمعرات) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، اور سیمنٹ سیکٹر میں انضمام اور حصول کی سرگرمیوں کے بعد پیدا ہونے والے نئے اعتماد کے باعث سرمایہ کاروں کے حوصلے مزید مضبوط ہونے سے بینچ مارک انڈیکس تیزی سے اوپر بند ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس نے مضبوط پیش قدمی دکھاتے ہوئے کاروباری سیشن 160,657.50 پوائنٹس پر ختم کیا، جو 2,473.55 پوائنٹس یا 1.56 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔

Comments

Comments are closed.