BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

پی آئی اے کی نجکاری سے قبل انجینئرنگ عملے کیلئے خصوصی الاؤنس منظور

  • بورڈ نے طیاروں کی جامع دیکھ بھال اور انہیں دوبارہ پروازوں کے آپریشنز میں واپس لانے کی کوششوں کو سراہا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کو اس کی کارکردگی اور قومی ایئرلائن کی ممکنہ نجکاری کی روشنی میں ایک خصوصی الاؤنس دینے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ اس فیصلے پر کچھ عرصے سے غور جاری تھا۔

ترجمان نے یہ بات انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے متعلق ایک بیان میں کہی۔

اس موقع پر فورم کو دی گئی بریفنگ میں جدید حفاظتی معیارات کی پاسداری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ڈپارٹمنٹ کی گزشتہ دو سالوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

بورڈ نے پانچ سال کے وقفے کے بعد یورپی اور برطانوی پروازوں کے آپریشنز کی اجازت دوبارہ حاصل کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی اور طریقوں کا ملکی اور بین الاقوامی ہوا بازی کی صنعت کے ساتھ تقابلی جائزہ لیا گیا۔

بورڈ نے طیاروں کی جامع دیکھ بھال اور انہیں دوبارہ پروازوں کے آپریشنز میں واپس لانے کی کوششوں کو سراہا۔

مزید برآں بورڈ نے یہ ہدایت بھی کی کہ پی آئی اے کی نجکاری سے پہلے درکار تمام ضروری منظوریاں جلد از جلد مکمل کی جائیں۔

اس کے علاوہ، پی آئی اے کے مزید اثاثوں کو حکومت کی ملکیت والی ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

اس کے ساتھ آئندہ سال کے آپریشنل منصوبے میں معاونت کے لیے ضروری طیاروں کے انجنوں اور فاضل پرزوں کی مرمت کی بھی منظوری دے دی گئی۔

Comments

Comments are closed.