BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی بڑھنے کی شرح میں 0.59 فیصد کمی ریکارڈ

  • 51 اشیاء میں سے 18 کی قیمتوں میں اضافہ، 12 میں کمی اور 21 میں استحکام رہا
شائع November 8, 2025 اپ ڈیٹ November 8, 2025 12:42pm

سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کے باعث 6 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی بڑھنے کی شرح میں 0.59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

ٹماٹر کی قیمتوں میں 37.93 فیصد ، پیاز میں 4.88 فیصد، لہسن میں 3.23 فیصد، دال چنا میں 1.58 فیصد، مرغی میں 0.68 فیصد، چینی میں 0.64 فیصد، گڑ میں 0.60 فیصد، دال مسور میں 0.55 فیصد اور ایل پی جی کی قیمتوں میں 0.15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں 2.40 فیصد، کیلے میں 2.32 فیصد، لکڑی کے ایندھن میں 1.61 فیصد، ڈیزل میں 1.12 فیصد، گائے کا گوشت 0.93 فیصد، تیار شدہ چائے 0.92 فیصد، پٹرول 0.91 فیصد، روٹی 0.55 فیصد، آٹا 0.34 فیصد، پاؤڈر دودھ 0.31 فیصد اور کھانے کے تیل (5 لیٹر بوتل) میں 0.21 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 51 اشیاء میں سے 18 کی قیمتوں میں اضافہ، 12 میں کمی اور 21 میں استحکام رہا۔

سالانہ رجحان میں 4.18 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ سب سے زیادہ اضافہ خواتین کے سینڈل کی قیمتوں میں 55.62 فیصد، چینی میں 43.67 فیصد، پہلے سہ ماہی کے لیے گیس کے بل میں 29.85 فیصد، آٹے میں 19.50 فیصد، گڑ میں 18.88 فیصد، لکڑی کے ایندھن میں 14.25 فیصد، گوشت (بیف) میں 14.09 فیصد، سبزیوں کا گھی (2.5 کلو) میں 11.53 فیصد، پیاز میں 11.22 فیصد، سبزیوں کا گھی (1 کلو) میں 9.79 فیصد، اور ڈیزل میں 9.29 فیصد رہا۔

جن اشیا کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیااس میں لہسن کی قیمتوں میں 33.54 فیصد کمی، دال چنا میں 29.82 فیصد، پہلے سہ ماہی کے لیے بجلی کے بل میں 26.26 فیصد، آلو میں 22.32 فیصد، ٹماٹر میں 19.69 فیصد، لپٹن چائے میں 17.79 فیصد، دال ماش میں 15.52 فیصد، مرغی میں 15.16 فیصد، ایل پی جی میں 9.14 فیصد، اور دال مسور میں 4.95 فیصد کمی شامل ہے۔

ماہانہ 17 ہزار 732 روپے کمانے والوں کیلئے مہنگائی میں 1.04 فیصد کمی واقع ہوئی اور یہ 331.18 سے 327.73 پوائنٹس پر آگئی۔

17 ہزار 732 سے 22 ہزار 888 روپے کمانے والوں کے لئے مہنگائی میں 0.93 فیصد کمی واقع ہوئی اور یہ 328.25 سے 325.20 پوائنٹس پر آگئی۔

22 ہزار 889 سے 29 ہزار 517 روپے کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 0.74 فیصد کمی کے ساتھ 350.55 سے 347.95 پوائنٹس پر آگیا۔

29 ہزار 518 روپے 44 ہزار 175 روپے کمانے والوں کے لئے ایس پی آئی میں 0.66 فیصد کمی ہوئی اور یہ 337.23 سے 335.00 پوائنٹس پر آگئی۔

44 ہزار 175 روپے سے آمدن والوں کے لئے ایس پی آئی میں 0.08 فیصد کمی ہوئی اور یہ 333.04 سے 331.58 پوائنٹس پر آگیا۔

مجموعی طور پر تمام گروپس کے لیے ایس پی آءی میں 0.59 فیصد کمی ہوئی اور یہ 335.53 سے 333.55 پوائنٹس پر آگیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.